Advertisement

آرمی چیف سے ترکی کے وزیر دفاع کی ملاقات، سیکیورٹی تعاون پر بات چیت

آرمی چیف سے ترکی کے وزیر دفاع کی ملاقات

آرمی چیف سے ترکی کے وزیر دفاع کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکوں کی سیکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل(ر) ہولوسی آکار کی ملاقات ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ہے۔

ملاقات کے حوالے سے آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ دوران ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان خطے کی سیکورٹی صورتحال خاص طور پر افغان امن عمل پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ملاقات میں دونوں ملکوں کی جانب سے خطے کے امن و استحکام کی کوششوں میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے ۔

Advertisement

آئی ایس پی آر نے مزید یہ بھی بتایا ہے کہ جنرل ہولوسی آکار نے ترکی کی جانب سے علاقائی و عالمی ایشوز پر پاکستان کے مؤقف کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version