Advertisement

جنرل ندیم رضا سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فایض بن حامد الرویلی کی ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فایض بن حامد الرویلی کی ملاقات ہوئی  جس میں باہمی دلچسپی دفاعی،سیکیورٹی تعاون اورانسداددہشتگردی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان اورمقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا جبکہ ملاقات میں دونوں جانب سےفوجی رابطوں اورتعاون کومزیدوسعت واستحکام دینےپر بھی زور دیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ باہمی،دیرینہ،قریبی تعلقات دیرپاشراکت داری میں بدل رہےہیں، دونوں ممالک کاتمام قومی اورعالمی امورپریکساں موقف ہے

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فایض بن حامد الرویلی  نے مسلح افواج کےپیشہ ورانہ مہارتوں اوردہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں کوسراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version