Advertisement

لسبیلہ سے گوادر تک سیاحت کو فروغ دیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ لسبیلہ سے گوادر تک سیاحت کو فروغ دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان  نے لسبیلہ میں پودے لگانے والے کارکنوں اور مقامی افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی جانب سے بہت بڑا تحفہ ہے، بدقستمی سے ہم نے اس تحفے کی قدر نہیں کی۔

عمران خان  نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے تمام توجہ پہاڑی علاقوں پر دی گئی، اب ساحلی علاقوں کی باری ہے اوراب بلوچستان کو آگے لے کر آنا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوگوں کی میعار زندگی بہتر کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، لسبیلہ سے گوادر تک سیاحت کو فروغ دیں گے۔

عمران خان  نے کہا کہ پاکستان میں مسلم ممالک کے سیاحوں کو راغب کرنے کے کافی مواقع ہیں،پاکستان کے ساحلی علاقے نہایت خوبصورت ہیں جہاں سیاحتی مقامات بنا سکتے ہیں۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پوری دنیا موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہو رہی ہے،مینگروز وہ درخت ہیں جو سب سے زیادہ آکسیجن دیتے ہیں،مینگروز گرمی کے اثرات کو روکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version