Advertisement

عمران خان ایف آئی اے کو اپنے مقصد کیلئے استعمال کررہے ہیں، عظمٰی بخاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری  نے  کہا ہے کہ عمران خان ایف آئی اے کو اپنے مقصد کیلئے استعمال کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری  نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا ذاتی حسد جب نیب سے ٹھنڈا نہیں ہوا تو ایف آئی اے کو استعمال کیا جاتا ہے، عمران خان ایف آئی اے کو اپنے مقصد کیلئے استعمال کررہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان مقدمات اپنے مخالفین کی زبان بندی کیلئے درج کراتے ہیں، بشیر میمن بتاچکے ہیں عمران خان اپوزیشن کی گرفتاریاں کرا کے آرٹیکل 6 لگوانا چاہتے تھے۔

انھوں نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید  اپوزیشن لیڈر رہنماؤں کو دھمکیاں دیتے ہیں اس کے علاوہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی اپوزیشن کو جیل میں بھجوانے کی دھمکی دیتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری  نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب حمزہ شہباز پر جھوٹا کیس بنانے سے آپکی چینی چوری نہیں چھپ پائے گی، حکومت نے ادویات کھائیں اور پھر کورونا فنڈ بھی کھا لیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version