Advertisement

صدر مملکت عارف علوی کی مرحوم عمر شریف کی رہائشگاہ آمد

صدر مملکت

بچوں کی تعلیم کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے،صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی نے آج مرحوم عمر شریف کی رہائشگاہ تشریف آوری کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی مرحوم عمر شریف کی رہائشگاہ تشریف لائے جس میں انہوں نے عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر اور اہل خانہ سے تعزیت اور دعا کی۔
یاد رہے کہ لیجنڈ اداکار، کامیڈی اور اسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔
کنگ آف کامیڈی عمر شریف کو علاج کے لیے 28 ستمبر کو کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔ ایئر ایمبولینس نے شیڈول کے مطابق جرمنی میں مختصر قیام کرنا تھا اور ری فیولنگ کرانا تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل فضائی سفر کی وجہ سے عمر شریف نہ صرف تھکاوٹ محسوس کر رہے تھے بلکہ انہیں ہلکا بخار بھی ہو گیا تھا۔

Advertisement
عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کا چار روز تک علاج کیا گیا لیکن ناساز طبیعت کے باعث ان کا اسپتال میں ہی انتقال ہو گیا۔
لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔
دوسری جانب لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کے انتقال کے حوالے سے کئی اہم سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی ٹوئٹس کیں اور ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار بھی کیا تھا ۔
واضح رہے کہ عمر شریف19 اپریل1955 کو پیدا ہوئے ،عمرشریف نے اپنے کیریئر کا آغاز1974 میں14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا۔
عمرشریف کو بہترین اداکار اور ڈائریکٹر کا ایوارڈ 1992 میں دیا گیا تھا، عمر شریف کو بہترین کارکردگی پرتمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معاشی اہداف درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیر خزانہ
9 مئی کو ہنگامہ کرنے اور کرانے والوں کو سزا دینی پڑے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
برطانیہ کی پولیس نے شہزاد اکبر کا جھوٹ بے نقاب کردیا
مریم نواز کا محفوظ خواتین ویژن: لیڈی پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کیلئے ہاسٹل بنانےکا آغاز
Next Article
Exit mobile version