صحافت مظلوم کی آواز کا سفر ہے، ایاز لطیف پلیجو

سربراہ قومی عوام تحریک ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ صحافت مظلوم کی آواز کا سفر ہے۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ قومی عوام تحریک ایاز لطیف پلیجو نے صحافیوں کہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابلاغ پر پابندی انسانی ارتکا کے سفر پر حملہ ہے۔
ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ اختلافی بات کہنے کے حق پر ڈاکا مارا جا رہا ہے اور پاکستان میں میڈیا پر حملوں کا معاملہ نیا نہیں ہے۔ پی ڈی ایم قانون آزادی صحافت پر حملہ ہے، یہ قانون آئین سے ٹکرائو کے مترادف ہے۔
سربراہ قومی عوام تحریک کا کہنا تھا کہ آئین کا آرٹیکل 19 اظہار رائے کا تحفظ کرتا ہے۔ اگر فیک نیوز چلی ہے تو ڈیفیمیشن کا قانون موجود ہے۔
ایاز پلیجو کا یہ بھی کہنا تھا کہ کون ملک کا دشمن ہے کون نہیں یہ فیصلہ کوئی کیسے کر سکتا ہے؟
سربراہ قومی عوام تحریک ایاز لطیف پلیجو کا مزید کہنا تھا کہ بڑے اور اہم مسائل پر سومو نوٹس کیوں نہیں ہو رہا؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

