Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شیر شاہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے، ثروت اعجاز قادری

Now Reading:

شیر شاہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے، ثروت اعجاز قادری

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ شیر شاہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس ہے۔

ثروت اعجاز نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد سمیت 16 افراد کی شہادت پر پوری قوم افسردہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت زخمیوں کے علاج ومعالجہ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر تمام تر سہولتیں فراہم کرے، حکومت دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ شہیدوں کو مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر کی توفیق دے۔

واضح رہے کہ کراچی میں نجی بینک کی عمارت میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

Advertisement
بول نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پراچہ چوک کے قریب واقع ایک نجی بینک کی عمارت میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب عملہ پیشہ وارانہ خدمات سرنجام دے رہا تھا، دھماکے کے وقت عوام کی بھی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ناصرف بینک کی دیواریں گر گئی بلکہ قریب واقع پیٹرول پمپ کو بھی کافی نقصان پہنچا، اس کے علاوہ اطراف کی عمارتوں کے بھی شیشے ٹوٹ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بینک جس عمارت میں قائم ہے وہ نالے پر بنی ہے، دھماکا بھی نالے میں گیس بھر جانے سے ہوا ہے، ملبہ ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری بھی طلب کرلی گئی ہے۔
نجی بینک کے ترجمان نے کہا کہ بینک طویل عرصے یہاں قائم ہے، بینک کرائے پر ہے جس کی ہر ماہ ادائیگی کی جاتی ہے۔
دوسری جانب شیر شاہ دھماکے سے متعلق سوئی سدرن گیس کمپنی کا بیان سامنے آگیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق شیرشاہ دھماکے کی جگہ کوئی گیس پائپ لائن نہیں ہے، ہماری ٹیمیں جائے حادٹہ پر موجود ہیں، علاقے میں موجود تمام گیس پائپ لائنز بالکل محفوظ ہیں اور انہیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
Advertisement
گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بم ڈسپوزل یونٹ نے بھی اپنے کلیئرنس سرٹیفکیٹ میں وجہ سیوریج لائن میں دھماکا بتایا ہے، جو کہ دھماکے میں بری طرح سے تباہ ہونے والی عمارت کے بالکل نیچے سے گزر رہا تھا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ وقوعہ پر قدرتی گیس کی کوئی بو نہیں تھی، دھماکے کے بعد آگ بھی نہیں لگی، جس سے واضح ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی پائپ لائن سے جوڑا نہیں جا سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
9 مئی پاکستان کی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، صدر آصف زرداری
9 مئی محض تاریخ کا سیاہ دن نہیں، دوسوچوں کوالگ الگ کردینے والا دن ہے، وزیراعظم
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشت گرد جہنم واصل
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے فرانس کےسفیرکی ملاقات کا اعلامیہ جاری
شیرافضل مروت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے باہر
بلوچستان حکومت میں شامل جماعتوں کے اراکین کی ناراضی برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر