Advertisement

خانیوال میں الیکشن مہم تیز، حمزہ شہباز جیت کے لئے پرعزم

حمزہ شہباز نے خانیوال ضمنی الیکشن مہم تیز کردی اور اپنے امیدوار رانا محمد سلیم کی جیت کے لیے پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔

لاہور حلقہ این اے 133 میں جیت کے بعد پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز خانیوال ضمنی الیکشن کی جیت کے لیے متحرک ہوگئے اور کارکنوں کو ہدایات جاری کردیں۔

حمزہ شہباز نے لیگی رہنماؤں کو مختلف اہم زمہ داریاں سونپ دیں اور خانیوال ضمنی الیکشن کے لیے 6 مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔
اپوزیشن لیڈر کی ہدایت پر جنرل سیکرٹری پنجاب اویس لغاری اور عطاء اللہ تارڑ کو کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا اور ملک ندیم،کامران،عمران،علی گورائیہ۔رانا مشہود، زیشان،رفیق،سید توصیف شاہ سمیت دیگرکو زمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں۔

Advertisement

 انہوں نے مقامی قیادت کو فوری طور پرعوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی اور یوسی سطح پر کارنر میٹنگز اور گھر گھر رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

انُ کا خواتین ووٹرز کے لیے مقامی سطح پر متحرک لیگی خواتین کو رابطوں کی بھی ہدایت کی گئیں ہیں، انتخابی مہم اور دیگر سرگرمیوں کو باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر ڈالنے کا بھی کہا گیا ہے۔

واضع رہے فنکشنل لیگ نے پہلے ہی  ن لیگ کے رانا محمد سلیم حنیف کی حمایت کا اعلان کردیا ہے جب کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے شگفتہ حبیب کی جیت کے لئے پیپلزپارٹی نے بھی اپنی انتخابی مہم تیز کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور مراکو کے مابین براہ راست پروازیں اور مضبوط فضائی روابط قائم ہونے چاہئیں، عاطف اکرام شیخ
گورنرز کی نامزدگیوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا معاملہ، پی ٹی اے نے مخالفت کردی
فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کا وزیر اعظم کو خط
پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
پیپلز بس سروس میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version