Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں،شفقت  محمود

Now Reading:

پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں،شفقت  محمود
شفقت محمود

شفقت محمود

شفقت  محمود نے کہا ہے کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

صدر  پی ٹی آئی پنجاب شفقت محمود نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے اپنی نااہلی کا تمام بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ہے،

انہوں نے کہا کہ ظالم حکمران اپنی چوری کو بچانے میں لگی ہوئی ہیں، کرپٹ لٹیرے حکمرانوں کو غریب عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

صدر  پی ٹی آئی پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت نے ظلم کی انتہا کردی، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

شفقت محمود کا یہ  بھی کہنا تھا کہ جعلی حکمران غریب عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے، حکومت غریب عوام کا خون چوس رہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والے حکمران خاندانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا،30 روپے فی لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر بہت بڑا ظلم ہے۔

صدر  پی ٹی آئی پنجاب شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام سے کھلی دشمنی کا ثبوت ہے ، لٹیرے حکمران فوری  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے اضافہ کا اعلان کردیا گیا ، وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 179 روپے 86 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 174 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 155 روپے 56 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

Advertisement

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 148 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
9 مئی پاکستان کی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، صدر آصف زرداری
وکلا کےجائز مطالبات کا احترام ہے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، قائدین کااتفاق
9 مئی کو ملکی دفاع  کمزورکرنے کی سازش کی گئی، عطا تارڑ
وزیراعلیٰ پنجاب کی مری میں نئے اسپتال کے قیام کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت
نو مئی کے حوالے سے اپوزیشن کی بھی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
صدر مملکت کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے واپس اسلام آباد روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر