Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئین کے تحت الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

آئین کے تحت الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ اسٹیشن دورے کے دوران بلال غفار پر حملہ کیا گیا، بلال غفار پر حملے کی کوئی تحقیقات نہیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ملیر انتخابات میں پریزائیڈنگ آفیسر نے ٹھپے لگانے کا بتایا، پریزائیڈنگ آفیسر کے بیان کے بعد بھی کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

‘قانون کا اطلاق تمام جماعتوں پر یکساں ہونا چاہیے’

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یوسف گیلانی کے صاحبزادے کی سینیٹ ہارس ٹریڈنگ کی ویڈیو آئی۔ الیکشن کمیشن نے کرمنل کیس رجسٹرڈ کرنے کا کہا تھا، قوم جاننا چاہتی ہے علی گیلانی کیس میں کیا پیشرفت ہوئی۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قانون کا اطلاق تمام جماعتوں پر یکساں ہونا چاہیے، سینیٹ الیکشن میں کیا کچھ ہوتا رہا سب کو پتہ ہے۔

‘کسی سیاسی جماعت نے اتنی تفصیلات الیکشن کمیشن کو نہیں دیں جتنی تحریک انصاف نے دی’

انکا کہنا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی نے تجاویز پیش کی تھیں، ہارس ٹریڈنگ کے خلاف سپریم کورٹ نے بھی آبزرویشن دیں، سپریم کورٹ نے ٹیکنالوجی کے استعمال کی آبزرویشن دی تھی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ فنڈنگ کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں، کسی جماعت نے بھی فنڈنگ کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، دیگر جماعتوں کی فنڈنگ کے معاملے پربالکل خاموشی ہے۔

‘مائنس ون فارمولے کو آگے بڑھانے کی کوشش نہ کی جائے’

انہوں نے کہا کہ مائنس ون فارمولے پرعمل کیا گیا تو قوم کے مفاد میں نہیں ہوگا، الیکشن کمیشن کے ذریعے مائنس ون فارمولے کو آگے نہ بڑھایا جائے۔

Advertisement

شاہ محمود نے کہا کہ 17جولائی کو عوام نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا، حالیہ ضمنی انتخابات میں بھی عوام نے بھرپور اعتماد کیا۔

‘الیکشن کمیشن کو اپنی ساکھ بحال رکھنی چاہیے’

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، عوام کی اس سے توقعات ہیں، الیکشن کمیشن کا بنیادی کام صاف شفاف انتخابات کرانا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قوم کی توقع ہے الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کرائے گا، توقع ہے الیکشن کمیشن اپنے حلف کی پاسداری کرے گا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کی تاریخ کا فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے، لانگ مارچ کی تیاری تقریباً مکمل ہے، ہم پرامن لانگ مارچ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معاشی اہداف درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیر خزانہ
9 مئی کو ہنگامہ کرنے اور کرانے والوں کو سزا دینی پڑے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
برطانیہ کی پولیس نے شہزاد اکبر کا جھوٹ بے نقاب کردیا
مریم نواز کا محفوظ خواتین ویژن: لیڈی پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کیلئے ہاسٹل بنانےکا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر