Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب

تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں وفد نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو لائیوسٹاک و ڈیری فارمنگ کے مسائل سے آ گاہ کیا۔

 چودھری پرویزالہٰی نے مسائل کے فوری حل کے لئے موقع پر ہدایات دیں اور پرویزالہٰی نے پنجاب میں مکئی کی بین الصوبائی نقل وحمل پر پابندی عائد کی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لائیوسٹاک خصوصاً پولٹری انڈسٹری اورڈیری فارمنگ کی ضروریات پوری کرنے کے لئے مکئی صوبے سے باہر نہیں لے جائی جا سکے گی، پابندی سے پنجاب کی مقامی پولٹری انڈسٹری کو فائدہ پہنچے گا۔

چودھری پرویزالہٰی نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کے داخلی وخارجی راستوں پر مکئی کی نقل وحرکت کو روکنے کے لئے متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت جانوروں کو امراض سے بچانے کے لئے مقامی طورپر مؤثر ویکسین تیار کرے گی اور اس ضمن میں نجی شعبے کو بھی شامل کیا جائے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے وائس چانسلر کو 6ماہ کے اندر مقامی ویکسین کی تیاری کا ٹاسک دیا اور کہا کہ جانوروں کو ہر برس باقاعدگی سے مختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے ویکسین لگائی جائے گی۔

پرویزالہٰی نے محکمہ لائیوسٹاک کو بیماریوں کی ویکسینیشن کا ٹائم ٹیبل مرتب کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک کا سٹاف باقاعدگی سے فیلڈ وزٹ کرے اوربیماریوں کے حوالے سے جانوروں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کو فعال کیاجائے گا، بورڈ کو ازسرنو تشکیل دے کر ماہرین کو شامل کیاجائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کا مزید کہنا تھا کہ لائیوسٹاک وڈیری فارمنگ کے فروغ کے لئے مقامی یونیورسٹیوں سے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی، وفاقی حکومت نے کچھ کرنا نہیں، پنجاب حکومت بیرون ملک سے بھی خود ویکسین خرید ے گی۔

صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار شہاب الدین،راسخ الہٰی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،بینک آف پنجاب کے سابق صدر ہمیش خان، سیکرٹریز لائیوسٹاک، خوراک، یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد، ڈی جی لائیوسٹاک (پروڈکشن) اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 وفد میں ایور فریش فارمز کے راشد حلیم، ایسٹرن ڈیریز کے انجم ظفر، سفائر ڈیریز کے فیضان الہٰی، اطہور لمیٹڈ کے محمد کلیم اور کارپوریٹ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے ہارون ایم کے لودھی شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے فرانس کےسفیرکی ملاقات کا اعلامیہ جاری
شیرافضل مروت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے باہر
بلوچستان حکومت میں شامل جماعتوں کے اراکین کی ناراضی برقرار
لاہور اور پشاور کور میں فوجی اعزازات عطا کرنےکی تقریبات
وکلا کےجائز مطالبات کا احترام ہے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، قائدین کااتفاق
9 مئی کو ملکی دفاع  کمزورکرنے کی سازش کی گئی، عطا تارڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر