Advertisement

پی ٹی آئی کو کورال چوک سے روات تک ریلی کی اجازت مل گئی، این او سی جاری

ریلی کی اجازت

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو کورال چوک سے روات تک ریلی کی اجازت مل گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو کورال چوک سے روات تک ریلی کی اجازت دے دی ہے جبکہ اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کے بعد این او سی جاری کیا گیا ہے۔

ریلی کو پرامن بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے 35 شرائط رکھی ہیں جبکہ اجازت صرف کورال چوک سے روات تک روٹ کے لئے دی گئی ہے۔

اسکے علاہ ریڈ زون اور باقی علاقوں میں دفعہ 144 کا نفاذ رہے گا  اور کوئی بھی سڑک کسی طرح سے بلاک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوران ریلی سرکاری اور نجی املاک کو ہرگز نقصان نہیں پہنچایا جائے گا تاہم ریلی کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس باقاعدہ ٹریفک پلان جاری کرے گی۔

Advertisement

شرائط کے مطابق ریاست، مذہب، نظریہ پاکستان کے مخالف نعروں اور تقریروں کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ریلی میں ہتھیار، اسلحہ اور ڈنڈے وغیرہ لانے پر کارروائی ہوگی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد سے تمام چھوٹی ریلیاں کورال چوک جمع ہوں گی جبکہ مرکزی ریلی کی قیادت ریجنل صدر علی نواز اعوان کریں گے اور اسلام آباد ریجن کے شرکاء روات میں حقیقی آزادی لانگ مارچ کا حصہ بنیں گے۔

حقیقی آزادی مارچ میں آج چیئرمین عمران خان اہم خطاب کرکے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ریلی کے لئے باقاعدہ این او سی جاری کردیا ہے تاہم کارروائی ہوگی اور شرائط کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں دہشتگردی کابڑامنصوبہ ناکام، را کے 2 انتہائی خطرناک ملزمان گرفتار
سعودی عرب سرمایہ کاری کی صورت میں پاکستان کے ساتھ ہم قدم ہے، وزیراعظم
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری
وزیراعظم سے اٹلی کی سفیر میریلینا ارملین کی ملاقات
بانی پی ٹی آئی کااحتساب عدالت کےفیصلےکیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ سےرجوع
مخصوص نشستیں نہ ملنے کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کافیصلہ معطل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version