Advertisement

وزیراعظم اور صدرمملکت کا شاعر مشرق علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش

وزیراعظم اور صدر مملکت

وزیرِ اعظم کا صدر مملکت کو مزاج پرسی کیلئے ٹیلی فون

یوم اقبال کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، وہ ایک عظیم فلسفی، مفکر اور ادیب ہی نہیں بلکہ قاری ومفسر قرآن بھی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان کا کلام ذہنی وقلبی انقلاب کا ذریعہ تھا اور آج بھی وقت و سرحدکی قید سے نکل کر پوری دنیا تک پہنچ رہا ہے، فکر اقبال پر چل کر پیام اقبال پورا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو آج فکر اور فرمودات اقبال سے راہنمائی لینے کی ضرورت ہے، اسی لئے ماہ نومبر کے ہر دن کو ہم فکر اقبال کے فروغ کا ذریعہ بنائیں گے۔

 وزیراعظم نے مزید کہا کہ اقبال شناس شخصیات پر مشتمل قومی کمیٹی یہ فرض انجام دے رہی ہے۔ ایک نوجوان کا طرزعمل کیا ہونا چاہئے، یہ ہمیں حضرت اقبال سے سیکھنا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی

Advertisement

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عظیم شاعر اور مفکر علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

عارف علوی نے کہا کہ اقبال کے نظریات نے دنیا بھر کے ادیبوں اور فلسفیوں کی کئی نسلوں کو متاثر کیا، برصغیر کے مسلمانوں کیلئے  علیحدہ وطن کا تصور دینے پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری، نثر اور تقاریر میں علم حاصل کرنے کا پیغام دیا اور انہوں نے  ہمیں خود اعتمادی، محنت کے ساتھ  خود انحصاری حاصل کرنے کا درس دیا۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ اقبال نے نوجوانوں کو عقاب کی مانند عظیم  اور نئے امکانات کی تلاش جاری رکھنے کا درس دیا اور نوجوانوں کو عقاب کی  نئے امکانات کی تلاش جاری رکھنے کا بھی درس دیا۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ اقبال نے نوجوانوں کی کئی نسلوں کو متاثر کیا اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے، آزادی، انصاف اور مساوات کی زریں اقدار کو برقرار رکھنے  کا عہد کرتے ہیں۔

شاعر مشرق علامہ اقبال کا یومِ پیدائش

Advertisement

شاعر مشرق اور حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 145واں یوم پیدائش آج ملی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔

مسلمانوں کے لیے آزاد ملک کا خواب دیکھنے والے اور انسانی روح بیدار کرنے والے شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام شیخ نور محمد تھا، آپ نے قانون اور فلسفے ميں ڈگری لی لیکن جذبات کا اظہار شاعری سے کیا۔

شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 20ویں صدی کے معروف مفکر، شاعر، مصنف، قانون دان، سیاست دان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔

ملت اسلامیہ کو ”لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری“ جیسی آفاقی فکر دینے والے علامہ اقبال نے جذبات کے اظہار کیلئے شاعری کا سہارا لیا۔

علامہ اقبال نے اپنے خیالات اشعار کی لڑی میں ایسے پروئے کہ وہ قوم کی آواز بن گئے۔

آپ 21 اپریل 1938 کو ساٹھ سال کی عمر میں لاہور میں انتقال فرما گئے، آپ کا مزار بادشاہی مسجد کے سائے میں مرجع خلائق ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آسٹریلوی ہائی کمشن میں موسم بہار میں آسٹریلیا ڈے کی تقریب کا انعقاد
فیصل آباد میں دلخراش واقعہ، دو خواتین اور چاربچے قتل
اضافی گندم درآمد اورمہنگی کھادخریداری اسکینڈل؛ وفاقی سیکریٹری قومی تحفظ خوراک فارغ
پی اےایف اکیڈمی اصغرخان میں149جی ڈی پی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
ڈسٹرکٹ جوڈیشری کےججزکااسلام آبادہائیکورٹ کوخط، جسٹس محسن اخترکیخلاف بڑے الزامات
پی آئی اے کی خریداری میں 10 کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version