رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان ٹھیک ہونے کے بعد دوبارہ کنٹینر پر کھڑے ہونے کی باتیں کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام کارکنان کا سوال ہے ایف آئی آر کہاں ہے؟ جہاں ایف آئی آر درج ہونے میں تاخیر ہو وہاں انصاف مل سکتا ہے؟
شاہ محمود نے کہا کہ ابھی عمران خان نے میٹنگ کے لیے بلایا ہے، ہم نے ہمیشہ اداروں کی عزت کی یے، تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ لاہور جاگتا ہے تو سیاسی فیصلے ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت کہتی رہی لانگ مارچ پرامن ہو گا، عمران خان کہتا ہے پائوں پر کھڑا ہوا تو کنٹینر پر کھڑا ہو جائوں گا، لانگ مارچ سے قبل کہا گیا یہ بہت خونی مارچ ہو گا، خیال تھا حملے کے بعد لوگ ڈر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک چلے گی، اپنے انجام کو پہنچے گی، ہر جگہ ایف آئی آر کی آواز بلند ہونی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News