Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جب تک ان کے کیسز ختم نہیں ہوتے یہ الیکشن کرانا نہیں چاہتے، شفقت محمود

Now Reading:

جب تک ان کے کیسز ختم نہیں ہوتے یہ الیکشن کرانا نہیں چاہتے، شفقت محمود
شفقت محمود

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ جب تک ان کے کیسز ختم نہیں ہوتے یہ الیکشن کرانا نہیں چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ دھمکیاں دیکر گناہوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے ہیں اور جس کا دنیا میں ایک مقام ہے اس کے لیے گھٹیا زبان استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نوازشریف نے قانون بنایا کہ بیرون ملک سےآئےپیسوں کی پوچھ گچھ نہیں ہوگی، ان کا طریقہ واردات یہ ہے کہ یہ بے نامی اکاؤنٹ کھولتے ہیں  اور رشوت کے پیسے رمضان شوگر مل ملازمین کے اکاؤنٹ میں جمع ہوتے تھے،مقصود چپڑاسی،پاپڑوالوں کے نام پر پیسے منگوا کر کرپشن کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے 1990 میں اثاثے 20 لاکھ ڈکلیئر کیے تھے اور پھر وزیراعلیٰ بننے کے بعد اثاثےسوا 7 ارب ہوجاتے ہیں۔

اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی مصدق عباسی نے کہا کہ ان کے کیسز کی تفتیش کرنے والےڈاکٹر رضوان کی موت ہوئی اور رمضان شوگر مل کیسز میں پنجاب کا30کروڑ خرچ کیا گیا ۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ جرم کبھی مرتا نہیں یہ خوش فہمی میں ہیں تاہم جو کیسز بغیر تفتیش کے ختم ہورہے ہیں وہ نیب ایف آئی اے میں موجود رہنے چاہئیں اور اسی مقصد کے تحت چیئرمین نیب کو خط لکھا ہے کہ پنجاب کے کیسزکو واپس بھیجیں کیونکہ شریف برادران کے خلاف 18 کیسز ہیں۔

بعدازاں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ  ان کیخلاف تفتیش کرنے والے افسران پر اسرار طور پر مرجاتے ہیں جبکہ گواہان کوقتل اورلٹیروں کو ملک پر مسلط کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اسکولوں کے بچوں کو بھی ان کی کرپشن کا پتا ہے اور الیکشن کا نام سن کر ان کی ٹانگیں کانپ جاتی ہیں،اگر صادق اور امین ہیں تو الیکشن کرائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے فرانس کےسفیرکی ملاقات کا اعلامیہ جاری
شیرافضل مروت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے باہر
بلوچستان حکومت میں شامل جماعتوں کے اراکین کی ناراضی برقرار
لاہور اور پشاور کور میں فوجی اعزازات عطا کرنےکی تقریبات
وکلا کےجائز مطالبات کا احترام ہے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، قائدین کااتفاق
9 مئی کو ملکی دفاع  کمزورکرنے کی سازش کی گئی، عطا تارڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر