Advertisement

تحریک انصاف کا آج سے مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

عمران خان

پی ٹی آئی پاور شو، عمران خان کی عوام سے مینار پاکستان جلسے میں شرکت کی اپیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مہنگائی کے خلاف عوام کی آواز بن گئی، آج سے ملک بھر میں احتجاج شروع کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیئر لیڈر شپ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے تحت مہنگائی کے خلاف (جمعے) آج سے ملک گیر مظاہرے ہونگے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے احتجاج کا شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پہلے مرحلے میں 3 ہفتوں تک حلقوں میں ایم این ایز اور ایم پی ایز کی سربراہی میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور تین ہفتے بعد تحریک کی قیادت خود عمران خان کرینگے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اعظم سواتی کی گرفتاری کیخلاف پیر کو احتجاج ہوگا۔ جب تک حکومت نہیں جاتی احتجاج کا سلسلہ وقتاً فوقتاً جاری رکھیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ تحریک انصاف  ٹیکنوکریٹ حکومت کو مسترد کرتی ہے، پاکستان میں ایسے طرز حکومت کی گنجائش نہیں، عوام کا مطالبہ فوری اور شفاف انتخابات ہیں۔

واضح رہے کہ زمان پارک لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت سینیئر پارٹی قیادت کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی جمعے سے احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرے گی۔

Advertisement

عمران خان کی مصروفیات

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ عمران خان آج لاہور زمان پارک میں ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں قومی اسمبلی میں استعفوں سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اعتماد کے ووٹ اور صوبائی اسمبلی کی تحلیل پر بھی مشاورت ہوگی۔

خیال رہے کہ زمان پارک میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کردیے گئے ہیں اور عمران خان کی رہاش گاہ کے اردگرد سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version