فوری الیکشن نہ ہوئے تو سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں، عمران خان

عمران خان کی آج رات ممکنہ گرفتاری کا خدشہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فوری الیکشن نہ ہوئے تو سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان صرف شفاف انتخابات کے ذریعے ہی معاشی بحران سے نمٹ سکتا ہے، اگر موجودہ حکومت مزید اقتدار میں رہی تو ملک میں معاشی بحران سنگین ہو جائے گا۔
ضرور پڑھیں؛ عمران خان قومی اسمبلی کے 7 حلقوں سے کامیاب قرار
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے فوری الیکشن نہ کروائے تو پاکستان میں بھی سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں، اگر الیکشن کا انعقاد جلد نہیں ہوتا تو ہم عوام میں جائیں گے اور احتجاجی جلسے اور ریلیاں نکلیں گے، یہی سیاسی جماعتوں کا طریقہ کار ہوتا ہے۔
مجھے نااہل کرنے کے لئے ان کے پاس کوئی کیس نہیں
عمران خان نے کہا کہ مجھے نااہل کرنے کے لئے ان کے پاس کوئی کیس نہیں، ہر روز میرے خلاف نئے کیسز دائر کئیں جا رہے ہیں تاکہ مجھے نااہل قراد دیا جائے، میں ان تمام کیسز کا مقابلہ کرنے کے لئے عدالتوں میں پیش ہو رہا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتا لیکن سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ میں گھر بیٹھ جاؤں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News