Advertisement

پنجاب اسمبلی تحلیل کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی تحلیل کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ قانون پنجاب کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پنجاب اسمبلی وزیر اعلیٰ کی ایڈوائس ہر تحلیل ہوگئی ہے، اسمبلی کی تحلیل 14 جنوری کو رات 10 بجکر 10 منٹ سے ہوگی۔

پنجاب اسمبلی از خود تحلیل ہوگئی، گورنر نے سمری پر دستخط نہیں کیے

Advertisement

گورنر بلیغ الرحمان کے دستخط نہ کرنے کے باوجود پنجاب اسمبلی ازخود تحلیل ہوگئی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ کی سمری پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تاہم آئین و قانون کے مطابق پنجاب اسمبلی 48 گھنٹے گزرنے کے بعد تحلیل ہو گئی۔ چوہدری پرویز الہیٰ اب 8 روز کے لئے نگران وزیراعلیٰ ہوں گے۔

مزید پرھیں: اسمبلی کی تحلیل کے بعد پرویزالہیٰ کب تک نگران وزیراعلیٰ کے فرائض سرانجام دینگے؟

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد ایک متفقہ نام کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی کو مراسلے جاری کر دیے۔

نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے عمل کا آغاز

آئین کے آرٹیکل 224 اے کے تحت جب اسمبلی تحلیل ہو جائے تو نگران وزیراعلیٰ کے قیام کا عمل شروع ہوجائے گا چوہدری پرویز الہیٰ نگران وزیر اعلٰی کے لئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو نگران وزیر اعلیٰ کےلئے خط لکھیں گے اور اس حوالے سے تین نام پرویز الہیٰ اور تین نام حمزہ شہباز دیں گے۔

Advertisement

اسمبلی تحلیل کے بعد نگران وزیراعلیٰ کو 3 دن کے اندر اندر نامزد کرنا ہوگا جبکہ قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف باہمی مشاورت سے نگران وزیراعلیٰ کو نامزد کریں گے، اگر دونوں میں اختلاف ہو جائے تو اسپیکر فوری طور پر ایک کمیٹی تشکیل دے گا۔

یہ بھی پڑھیں؛ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فوراً بعد کے پی اسمبلی تحلیل ہوگی

کمیٹی 6 رکنی ہوگی جس میں 3 اپوزیشن اور 3 حکومت کے ارکان اسمبلی شامل ہوں گے، کمیٹی 3 روز میں وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کے بھجے گئے ناموں میں ایک کا چناؤ کریں گے۔

3  روز میں اگر کمیٹی کسی ایک نام پر اتفاق رائے نہ کر سکی تو پھر معاملہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس جائے گا، جو نام قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف نے دیے ہوں گے وہ چیف الیکشن کمشنر بھیجے جائیں گے، چیف الیکشن کمشنر 2 روز میں ان میں سے کسی ایک کو نگران وزیراعلیٰ نامزد کریں گے۔

نگران سیٹ اپ کیلئے مشاورت

دوسری جانب پنجاب میں نگران سیٹ اپ کیلئے عمران خان نے آج پرویز الہٰی سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان اور پرویز الہٰی کی آج زمان پارک میں ملاقات ہوگی۔

Advertisement

ملاقات میں نگران سیٹ اپ کیلئے ناموں پر مشاورت ہوگی، عمران خان مشاورت کے بعد پرویز الہٰی کو نگران سیٹ اپ کیلئے نام دیں گے۔

مزید پڑھیں: (ن) لیگ کا پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version