Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیلاب متاثرین کی بحالی کا آدھا کام پاکستان اپنے وسائل سے کرے گا، وزیرخارجہ

Now Reading:

سیلاب متاثرین کی بحالی کا آدھا کام پاکستان اپنے وسائل سے کرے گا، وزیرخارجہ
وزیر خارجہ

سیلاب متاثرین کی بحالی کا آدھا کام پاکستان اپنے وسائل سے کرے گا، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا آدھا کام پاکستان اپنے وسائل سے کرے گا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جنیوا میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ڈونرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر 7 میں سے ایک شخص سیلاب سے متاثر ہوا، سیلاب کے 5ماہ بعد بھی کئی علاقے زیر آب ہیں۔

سیلاب سے تباہ کاری کا حجم بہت بڑا ہے

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے تباہ کاری کا حجم بہت بڑا ہے، سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کا کام جاری ہے، متاثرین کی بحالی کا آدھا کام پاکستان اپنے وسائل سے کرے گا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا موسم سرما کے دوران سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام جاری

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ جنیوا کانفرنس عالمی برادری سے طویل المدتی شراکت داری ہے، پاکستان نے آئندہ قدرتی آفات سے بچنے کیلئے فریم ورک بنایا ہے، ورلڈ بینک، اے ڈی بی، یورپی یونین کے سامنے جامع لائحہ عمل پیش کرینگے۔

وزیراعظم کا عالمی ڈونرز کانفرنس سے خطاب

اس سے قبل جنیوا میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے عالمی ڈونرز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کانفرنس میں شریک تمام ممالک کا شکرگزار ہوں۔  پاکستان کی عوام انتونیو گوتریس کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انتونیو گوتریس کے ساتھ دس ستمبر کو سندھ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس وقت تاریخی نہج پر کھڑا ہے۔ سیلاب سے پاکستان کو مالی اور جانی نقصان ہوا اور ریلیف کا کام ابھی ختم نہیں ہوا۔

متاثرین کی بحالی اور تعمیرنو کے لیے امداد کی ضرورت ہے

Advertisement

وزیراعظم نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔  آج ہم تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑے ہیں۔ سیلاب سے پاکستان کو تیس ارب ڈالر کا نقصان ہوا اورمشکل وقت میں مدد کرنے والوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ یورپی یونین سمیت تمام ممالک دوست ممالک کے مشکور ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ متاثرین کو دوبارہ بحال کرکے اچھا مستقبل دینا ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے کئی حصوں میں اب بھی پانی موجود ہے اب تک سیلاب سے تین کروڑ سے زاید افراد متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی بحالی، تعمیرنو کے لیے بڑے پیمانے پر امداد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے عالمی ڈونرز کانفرس سے خطاب میں مزید کہا کہ سیلاب نے نوے لاکھ لاگوں کو غربت کی لکیر سے نیچے دکھیل دیا۔ سیلاب سے مکانات، تعلیمی ادارے، زراعت کو نقصان پہنچا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان ازبکستان کیساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، اسحاق ڈار
پیپلز بس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ جانیں
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پنجاب کے حوالے سے تحریری معاہدہ طے، ذرائع
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات؛ اہم امور پر تبادلہ خیال
پاکستان کی بڑی کامیابی؛ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
حج آپریشن کا آغاز کل سے شروع ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر