Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت خون خرابہ کر کے انتخابات ملتوی کرنا چاہتی ہے، حماد اظہر

Now Reading:

حکومت خون خرابہ کر کے انتخابات ملتوی کرنا چاہتی ہے، حماد اظہر
حماد اظہر

حکومت خون خرابہ کر کے انتخابات ملتوی کرنا چاہتی ہے، حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت خون خرابہ کر کے انتخابات ملتوی کرنا چاہتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے ریلی ملتوی کردی، کل یا بعد میں ریلی کا اعلان کیا جائے گا۔

فاشسٹ حکومت کو عمران خان کا خوف ہے

انہوں نے کہا کہ لاہور میں فاشسٹ حکومت نے کرفیو لگا دیا، عمران خان کا خوف ہے، الیکشن کا شیڈول آچکا ہے، کاغذات نامزدگی آج سے ہونی ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو کیسے سیاسی مہم سے روک سکتے ہیں، نگران حکومت کا یہ میڈنٹ نہیں جو وہ کر رہے ہیں۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل اور ہماری ریلی کا روٹ مختلف ہے، مریم نواز کی جلسوں کو پروٹوکول دیا جا رہا ہے، یہ حالات پاکستان نہیں پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد کی طویل جہدوجد ہے آئین اور قانون کے دائرے میں کی، غیر قانونی ریاستی جبر کیا جا رہا ہے کارکن شہید کیے جا رہے ہیں۔

موجودہ حکمرانوں پر لوگ تھوکنے کیلئے بھی تیار نہیں

حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان ضامنت کے لئے نکلتے ہیں تو لاہور نکل آتے ہیں، جب وہ سیاسی مہم کے لئے نکلیں گے تو کیا نظارہ ہو گا۔

انکا کہنا ہے کہ خون بہا کر الیکشن کو ملتوی کرنے کی کوششیں ہے، موجودہ حکمرانوں پر لوگ تھوکنے کے لئے بھی تیار نہیں ہے۔

 اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کرسکیں

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے احکامات واضع ہیں، اگر کوئی نگران وزیر اعلیٰ یہ سمجھتا ہے کہ وہ مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بن کر 2023 میں ہمیں ڈیکٹیٹ کرے گا تو ایسا ممکن نہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت سے کہوں گا اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کرسکتے ہیں، ایسے ہتھکنڈوں سے سیاسی جماعتوں کو نہیں روکا جاسکتا۔

کس افسران نے کونسا قانون توڑا ہمارے پاس تمام ثبوت ہیں

حماد اظہر نے کہا کہ کس افسران نے کونسا قانون توڑا ہمارے پاس تمام ثبوت ہیں، ظل شاہ کے قتل کے بعد پولیس کا نظام تبدیل ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا انتخابی ریلی کل تک ملتوی کرنے کا اعلان

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ عمران خان سے بات ہوئی ہے خون خراںا نہیں چاہیے،25 سالہ جدوجہد قانون میں رہ کر کی ہے۔ ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے اور عمران خان پر گولیاں چلائی ہیں، ہم آئین اور قانون کی بالا دستی چاہتے ہیں۔

محسن نقوی نے جمہوریت منجمد کر دی

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ اور محسن نقوی جیسے لوگ یا یہ جس سے ڈکٹیشن لے رہے ہیں ان کا خواب پورا نہیں ہو گا۔ یہ حالات تمام لوگ دیکھ رہی ہیں محسن نقوی نے جمہوریت منجمد کر دی ہے۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا گیا، انہوں نے جواز بنایا ہے ہم تھکنے والے نہیں ہیں ہو سکتا ہے کہ یہ ریلی ہم کل کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب قمر‘ آج چاند کے مدار میں پہنچے گا
مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کی متعدد تجاویز کا جائزہ اور منظوری، ای سی سی کا اعلامیہ
پاک سعودیہ سرمایہ کاری وفدکےدورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری
وزیراعظم اورمتحدہ عرب امارات کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
یوم سیاہ؛ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس9مئی کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر