Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئین کا سنگین مذاق اڑایا جارہا ہے، ایوان کو نوٹس لینا ہوگا، وزیراعظم

Now Reading:

آئین کا سنگین مذاق اڑایا جارہا ہے، ایوان کو نوٹس لینا ہوگا، وزیراعظم
وزیراعظم

آئین کا سنگین مذاق اڑایا جارہا ہے، ایوان کو نوٹس لینا ہوگا، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین عدلیہ انتظامیہ مقننہ کے اختیارات کا تعین کرتا ہے،آج اس آئین کا سنگین مذاق اڑایا جارہا ہے،ایوان کو ان معاملات کا فی الفورنوٹس لینا ہوگا۔

وزیر اعظم نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2023 میں 1973 کے آئین کو50 سال مکمل ہو چکے ہیں،  1973میں ذاتی پسندنہ پسند کو بھلا کر آئین بنایا گیا۔

آئین کا مقدمہ لے کر ایوان میں پیش ہوا ہوں

انہوں نے کہا کہ آئین کی تخلیق کیلئے اختلافات کے باوجود سب اکٹھے ہوئے، آئین نے چاروں صوبوں کو یکجا کیا ہوا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ریاست بچانے کیلئے سیاست کو داؤ پر لگایا، سیاسی جماعتوں نے ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان کو مشکل ترین حالات سے نجات دلائیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ 1971 کے سانحے میں پوری قوم کیلئے سبق تھا، 1971سے آج تک ہم نے کتنا سبق حاصل کیا وہ تاریخ بتائے گی۔

انکا کہنا ہے کہ مقننہ اور عدلیہ کے اختیارات کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں، ایک لاڈلا کسی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوتا،رات کے اندھیرے میں انکو مختلف عدالتوں سے ضمانتیں ملتی ہیں، ایک خاتون جج کے بارے میں کہا گیا، کسی نے نوٹس لیا؟ قوم کی بیٹی کو چاند رات کو گرفتار کیا گیا، کسی نے نوٹس نہیں لیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں اپوزیشن رہنماؤں اور انکے خاندانوں پر مقدمات بنائے گئے،آج آئین کا مقدمہ لے کر ایوان میں پیش ہوا ہوں، آئین نے مقننہ، عدلیہ، انتظامیہ کے اختیارات واضح کردیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو تقسیم کردیا، لاڈلے سے کوئی پوچھنے والا نہیں، بڑے ڈرامے باز آئے ہوں گے مگر ایسا ٹوپی ڈراما شاید ہی کسی نے کیا ہو، بہت ہوگیا، پلوں کے نیچے سے بہت پانی بہہ گیا،ایوان کو ان معاملات کافی الفور نوٹس لینا ہوگا۔

1973 کا آئین دفن کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے

انکا کہنا ہے کہ اپوزیشن سفارتکار سے ملتے تو عمران خان کو اعتراض ہوتا تھا، غیرملکیوں کو کیا حق ہے ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے، 11ماہ ہوگئے ہم دوست ممالک کو راضی کرنے میں لگے ہیں، گزشتہ دور میں برادرممالک کو ناراض کیا گیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ 1973 کے آئین کو دفن کرنے کی مذموم سازش ہورہی ہے، 1973 کا آئین دفن کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سیاستدانوں کیخلاف آنکھیں بندکر کے کیسزبنائے جاتے ہیں، قانون کی حکمرانی پر کاربندہوں گے یا آنکھیں بند رکھیں گے؟ ہمارے ہاتھ باندھ کرقیدی وین میں عدالت لے کرجاتے تھے،واٹس ایپ کے ذریعے ججز تبدیل ہوتے تھے۔ چیف جسٹس سے اپیل ہے آڈیو کافرانزک کرائیںا، ٓڈیوجھوٹی ہے تو ملزمان کوقرار واقعی سزاملنی چاہیے اور آڈیوسچی ہے توحقائق سامنے آنےچاہئیں۔

لاڈلے کو کسی کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی

شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹرولز غلیظ زبان استعمال کررہےہیں، لسبیلہ شہداء سے متعلق عمران خان کے سوشل ٹرولزنے عقل سے عاری بات کی، جوان، افسر خون کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ حال ہی میں بریگیڈیئر شہید ہوا، ہزاروں قربانیاں دی گئیں،اس سے پہلےدیر ہوجائے ہمیں ٹھوس لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا،ملک سے کھلواڑ کی اجازت دی تو تاریخ معاف نہیں کرے گی،لاڈلے کو کسی کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مخلوط حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا

Advertisement

انہوں نے کہا کہ 4 سال کے دوران ملک کے قرضے70فیصد بڑھ گئے تھے، عمران خان کے دور میں نیامنصوبہ نہیں لگایا گیا، پہلے کہا گیا امریکا نے سازش کرکے حکومت ختم کی، اب کہا جا رہاہے سازش امریکا کی نہیں اپنوں کی تھی۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ گزشتہ دور میں آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، آج آئی ایم ایف قدم قدم پر ضمانتیں مانگ رہا ہے، عمران خان نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، ملک ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا، عمران خان کے دور میں کرپشن اور مہنگائی کے انبار لگ گئے، مخلوط حکومت نے شب وروز محنت کرکے ڈیفالٹ سے بچایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک سعودیہ سرمایہ کاری وفدکےدورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری
وزیراعظم اورمتحدہ عرب امارات کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
یوم سیاہ؛ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس9مئی کو طلب
دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا آپس میں گہرا تعلق ہے، صدرآصف زرداری
ایف بی آر میں سنگین غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت
صدر مملکت کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر کارروائی روک دی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر