Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری پر تعمیل کی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع

الیکشن کمیشن

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر تعمیل کی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن کی سماعت ہوئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ان کے وکیل شعیب شاہین، نعیم پنجوتھا الیکشن کمیشن پیش ہوئے۔

وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ چیئر مین پی ٹی آئی الیکشن کمیشن پیش ہو گئے ہیں، ہمیں الیکشن کمیشن سے کوئی نوٹس موصول نہیں کوا، میڈیا کے ذریعے چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کا پتہ چلا۔

ممبر نثار درانی نے کہا کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی پر چارج فریم ہونا تھا۔

Advertisement

وکیل شعیب شاہین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہمارے اعتراضات پر فیصلہ کرے، میں گزشتہ سماعت سے چیئرمین پی ٹی آئی کا وکیل مقرر ہوا ہوں، مجھے کیس کی فائلیں پڑھنے کا موقع دیا جائے۔

ممبر نثار درانی نے کہا کہ 2 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کریں گے، آئندہ سماعت پر بھی چیئرمین پی ٹی آئی ذاتی حیثیت میں پیش پوں۔

وکیل شعیب شاہین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 2 اگست تک ملتوی کر دی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/580291/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/580291/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version