Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل ایوان سے منظور

Now Reading:

آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل ایوان سے منظور
سینیٹ

قائمہ کمیٹی صنعت کے اجلاس میں 32 کروڑ کے غبن کا انکشاف (فائل فوٹو)

اسلام آباد: سینیٹ نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 کثرت رائے سے منظور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرِ صدارت ہونے والے  سینیٹ کے اجلاس میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 کی شق نو کو حکومت نے واپس لے لیا، تاہم شق نو کے تحت انٹیلیجنس ایجنسیوں کو بغیر وارنٹ کے گرفتاری کا حق دیا گیا تھا۔

سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے ایوان میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت کی گئی۔

آج ہونے والے سینیٹ اجلاس میں سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل کی بہت زیادہ ضرورت وزیر قانون نے ایوان نے بتائی، کسی اور کیلئے ہم اتنی ضروری ترامیم کر رہے ہیں تو غلط ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ ان کیلئے پہلے سے کسی قانون کی ضرورت بھی نہیں ہیں، ہمیں جس وقت جو جیسا چاہے ہمارے ساتھ رویہ اپناتا ہے، درخواست ہے آج بھی اس بل پر رک جائیں۔

ہائیرایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل منظور

دوسری جانب سینیٹ نے ہائیرایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل 2023 بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا ہے، تاہم بل میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی ترامیم شامل تھی۔

اجلاس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی جو یوآئی نے ہائیرایجوکیشن کمیشن بل کی مخالفت کردی اور کہا کہ پیپلزپارٹی پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے پارٹی کا ساتھ نہیں دیا، بل کے حق میں 23 اور مخالفت میں 16 بل پاس ہوئے۔

علاوہ ازیں حکومت نے متشدد انتہاء پسندی اجتناب کا بل2023 واپس لے لیا، تاہم اعظم نزیر تارڑ نے بل واپس لینے کی تحریک پیش کی جو ایوان نے منظور کرلی۔

اعظم تارڑ نے کہا کہ یہ بل اڑھائی سال پرانا تھا جو گزشتہ حکومت نے تیار کیا تھا، وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر بل واپس لے رہے ہیں، یہ بل ہماری موجودہ کابینہ میں نہیں آیا تھا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کےلیے بری خبر؛ ایک ماہ کیلئے بجلی 2 روپے83 پیسے فی یونٹ مہنگی
شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے بڑا اعلان
پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان
نو مئی کے واقعات قابل مذمت، بزنس کمیونٹی اپنی پاک فوج کے ہمقدم ہے؛ عاطف اکرام شیخ
پاکستان ازبکستان کیساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، اسحاق ڈار
لاہور: وکلاء کا عدالتوں کی منتقلی کیخلاف احتجاج، پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر