Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جماعت اسلامی ظالموں کا خاتمہ چاہتی ہے، سراج الحق

Now Reading:

جماعت اسلامی ظالموں کا خاتمہ چاہتی ہے، سراج الحق
سراج الحق

ہمارا مستقبل روشن ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ظالموں کا خاتمہ چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق خانیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انگریزوں کی خدمت کر کے جاگیر داری حاصل کی، ٓج بھی شاہ محمود قریشی اور یوسف رضا گیلانی اور اب ان کے بچے سیاست کریں گے، چند خاندانوں نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے،پہلے باپ اب اس کا بیٹا اور پھر پورا آئے گا کسی عام آدمی کی باری کبھی نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ ظالموں کا خاتمہ ہو، جماعت اسلامی مافیاز کے خلاف لڑ رہی ہے، جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ عام آدمی کی حکومت آئے، لوگو کیا اس نظام کو بدلنے کے لیے تیار ہوں۔

سراج الحق نے کہا کہ حکمران وہ ہو جو ڈاکو نہ ہو، جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جس کے کسی لیڈر پر کوئی الزام نہ ہے، میں چاہتا ہوں کہ غریب کا بچہ بھی وزیر بنے، چاہتا ہوں کہ ایک ایسا پاکستان جس میں ہر غریب کو روزگار ملے، اس کا حق ملے، میں چاہتا ہوں کے رات میں ہماری بہنوں، ماؤں کو گھر سے نکلتے ہوئے خوف نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ کی نعمت ہے جس میں اللہ نے بے انتہا خوبیاں رکھی ہیں، اس کے باوجود بھی ہم آئی ایم ایف کے مقروض ہیں، آخر ہم آئی ایم ایف سے بھیک مانگتے ہیں، پاکستان کا قومی نشان کشکول بن گیا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت جماعتوں نے کہا کہ میرا ساتھ دو لیکن میں نے کہا کہ میری پارٹی صرف سیاست نہیں بلکہ ملک میں اسلامی نظام چاہتی ہے اس لیے ان کا ساتھ نہیں دیا۔

سراج الحق نے کہا کہ اگر آپ پاکستان کو کلین و گرین دیکھنا چاہتے ہیں، اگر اپ اسلامی نظام چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل کو دہشت گرد قرار نہ دیا تو امریکہ سن لو اسلام آباد میں تمھارا سفارت خانہ موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ایک خلاہ مینار پاکستان پر ہے اور ایک جلسہ خانیوال میں ہے، مینار پاکستان کا جلسہ ایک فرد کے لیے ہے اور خانیوال کا جلسہ دین اسلام کے لیے ہے، میں الیکشن کمیشن کو کہنا چاہتا ہوں کی ہم تمام سیاسی جماعتیں ان سے ایک جیسا ماحول چاہتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی حکومت ہی کشمیر کو آزاد کروائے گی، لوگو اب آپکی مرضی ہے کہ اب چورں، ڈکیٹوں کا ساتھ دینا ہے یا اسلام اور دین کے محافظوں کا ساتھ دینا ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تھیلیسیمیا سے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے، مریم نواز
عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات؛ الیکشن کمیشن کا انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ
سانحہ 9 مئی: حکومت کا کل شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ
کراچی اور لاہور میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد پولیس
گندم درآمد کا معاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ آج متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر