Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

’جماعت اسلامی کا الیکشن میں روایتی سیاسی اشرافیہ سے مقابلہ ہوگا‘

Now Reading:

’جماعت اسلامی کا الیکشن میں روایتی سیاسی اشرافیہ سے مقابلہ ہوگا‘
سراج الحق

ہمارا مستقبل روشن ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا الیکشن میں روایتی سیاسی اشرافیہ سے مقابلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دو خاندانوں کی پارٹیوں کو بار بار ڈرائی کلین کرکے مسند اقتدار پربٹھایا گیا، آئندہ الیکشن میں ظالم ومظلوم میں مقابلہ ہوگا، جماعت اسلامی کا الیکشن میں روایتی سیاسی اشرافیہ سے مقابلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ منصفانہ الیکشن کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ ضروری ہے، ملک پر سالہاسال مسلط رہنے والی پارٹیوں نے لوٹ مار کی، کارکن قوم کو حکمران پارٹیوں کے کرتوتوں سے آگاہ کریں، الیکشن مہم میں تیزی لائیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ پورے ملک میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر امیدورا دیں گے، پڑھی لکھی نوجوان قیادت کو بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

8 فروری 2024 کوعام انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری

Advertisement

الیکشن کمیشن نے8 فروری 2024 کوعام انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، عام انتخابات کا اعلان الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 کے تحت کیا گیا۔

سپریم کورٹ نے 90 دن میں انتخابات کیلئے دائر درخواستیں نمٹا دیں جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے صدرمملکت سے مشاورت کے بعد متفقہ طورپرآٹھ فروری دوہزارچوبیس کو عام انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا۔

قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات آٹھ فروری کوکرائے جائیں گے جس کا الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ طور پرنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے سیشکن 57 کے تحت آئندہ عام انتخابات کرانے کا نوٹفکیشن جاری کیا ہے۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان ازبکستان کیساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، اسحاق ڈار
پیپلز بس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ جانیں
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پنجاب کے حوالے سے تحریری معاہدہ طے، ذرائع
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات؛ اہم امور پر تبادلہ خیال
پاکستان کی بڑی کامیابی؛ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
حج آپریشن کا آغاز کل سے شروع ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر