Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ جاری

Now Reading:

عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ جاری
عام انتخابات

الیکشن ٹربیونل؛ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف ریٹرننگ افسران کو نوٹس جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی آج سے 22 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی امیدوار متعلقہ حلقے کے آر او کے آفس میں جمع کرائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ریٹرننگ آفیسر صبح ساڑھے آٹھ سے شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات نامزدگی وصول کریں گے۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کو ہدایات نامہ جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ  قومی اسمبلی کی نشست کے امیدوار تیس ہزار اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار بیس ہزار روپے فیس جمع کرائیں گے جبکہ امیدوار کاغذات نامزدگی ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 4 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔۔

ہدایات نامے میں بتایا گیا تھا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے شناختی کارڈ کی مصدقہ نقول منسلک کرنا لازمی ہو گی، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کا مصدقہ ووٹر سرٹیفکیٹ بھی منسلک کرنا لازمی ہے۔ امیدوار کو تین سال کا انکم ٹیکس ریٹرن منسلک کرنا لازمی ہو گا اور امیدوار کے پاسپورٹ کی مصدقہ کاپی بھی کاغذات کے ساتھ منسلک کرنا ہو گی جبکہ امیدوار کی کاغذات جمع کراتے وقت عمر کی حد پچیس سال سے کم نہیں ہو گی۔

Advertisement

الیکشن کمیشن نے ہدایت نامے میں کہا تھا کہ صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار کا متعلقہ صوبے کا ہونا لازمی ہے، امیدوار کی آٹھ دسمبر دو ہزار تئیس تک کی بینک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ بھی لازمی دینا ہو گ، تاہم امیدوار کا کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی جمع کرانا بھی لازمی ہے اور اپنے اہلخانہ سمیت زیر کفالت افراد کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانا لازمی ہے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی پراعتراضات 3 جنوری تک دائر کیے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کےخلاف اپیلیں 10 جنوری تک سنی جائیں گی، امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 11 جنوری 2024 کو جاری کی جائے گی۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے، ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوم سیاہ؛ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس9مئی کو طلب
دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا آپس میں گہرا تعلق ہے، صدرآصف زرداری
ایف بی آر میں سنگین غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت
صدر مملکت کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر کارروائی روک دی گئی
موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف
9 مئی کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر