Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تمباکو مصنوعات کیخلاف چٹان کی طرح کھڑا رہوں گا، وفاقی وزیر صحت

Now Reading:

تمباکو مصنوعات کیخلاف چٹان کی طرح کھڑا رہوں گا، وفاقی وزیر صحت

تمباکو مصنوعات کیخلاف چٹان کی طرح کھڑا رہوں گا، وفاقی وزیر صحت

وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ میں تمباکو مصنوعات کیخلاف چٹان کی طرح کھڑا رہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تمباکو سے پاک بچوں کی مہم ”کمپین فارٹوبیکوفری کڈز(سی ٹی ایف کے) کے ریجنل ڈائریکٹر جنوبی ایشیاء اور وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی انسداد تمباکو کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں ہیلتھ لیوی بل کے فوری نفاذ پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ پاکستان تمباکو کنٹرول کے حوالے سے پُرخلوص نیت کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے انسداد تمباکو کیلئے پاکستان کے مضبوط عزم کا بھی اعادہ کیا۔

ڈاکٹر ندیم جان نے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن حکومتِ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے صحت عامہ کے لیے وزارت صحت کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وزارتِ صحت تمام شہریوں خصوصاً بچوں، نوجوانوں اور خواتین کی صحت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہریوں کی صحت کے تحفظ کو مدِنظررکھتے ہوئے نیکوٹین مصنوعات سے ہونے والے نقصانات سے آگاہی کیلئے نمایاں تصویر والے لاگو ڈیزائن کریں گے اور اس حوالے سے مرتب کی گئی سخت پالیسز پرعمل درآمد کو یقینی بنائیں گے تاکہ تمباکو مصنوعات کے نقصان سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہ کیا جاسکے۔

وفاقی وزیر صحت نے (سی ٹی ایف کے) کی قابلِ ستائش کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے ہیلتھ لیوی بل پر بھی مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ اس بل کو آرڈیننس میں تبدیل کرنے کیلئے میدانِ عمل میں آئیں گے اور اس حوالے سے صحت کولاحق خطرات پر اپنی تشویش سے وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے۔

انہوں نے سی ٹی ایف کے پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں آئے روز نئی نئی نقصان دہ نکوٹین مصنوعات کے بارے میں بھی وزارت صحت کو آگاہ رکھے تاکہ ایسی مصنوعات کے انسداد کیلئے بروقت کارروائی کی جاسکے اور ایسی مصنوعات کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

ڈاکٹر ندیم جان نے تمباکو مصنوعات سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے میںسی ٹی ایف کے کے ساتھ تعاون کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں تمباکو، نیکوٹین یا ایسی دیگر مصنوعات کے خلاف صحت کو لاحق خطرات کے خلاف چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔

اس حوالے سے انہوں نے سی ٹی ایف کے پر بھی زور دیا کہ وہ انہیں ایسی تمام مصنوعات سے آگاہ رکھے جو صحت کیلئے نقصان کا باعث بن رہی ہیں تاکہ ہم سب مل کر اس لعنت کا جڑ سے خاتمہ کرسکیں۔

ریجنل ڈائریکٹر ساؤتھ ایشیاء سی ٹی ایف کے ڈاکٹر ماہین ملک نے کہا کہ ہم اپنے بچوں اور نوجوانوں کو تمباکو مصنوعات کے نقصانات سے بچانے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کیلئے تیار ہیں۔

Advertisement

انہوں نے پاکستان میں تمباکو مصنوعات کے خلاف حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند اور تمباکو سے پاک پاکستان کیلئے تمباکو کنٹرول پالیسی پر مستقبل میں مل کر کام کرتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے واپس اسلام آباد روانہ
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزارجانوں کا نذرانہ دیا گیا، وزیراعظم
9مئی سازش تھی، نشانہ بانی پی ٹی آئی تھے، عمر ایوب
صارفین کےلیے بری خبر؛ ایک ماہ کیلئے بجلی 2 روپے83 پیسے فی یونٹ مہنگی
شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے بڑا اعلان
پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر