Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نومنتخب اراکین قومی اسمبلی نےحلف اٹھا لیا، اجلاس کل صبح تک ملتوی

Now Reading:

نومنتخب اراکین قومی اسمبلی نےحلف اٹھا لیا، اجلاس کل صبح تک ملتوی

قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس شدید نعرے بازی، شورشرابے اور ہنگامہ آرائی کے باعث  اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کل صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا۔

 قومی اسمبلی کا اجلاس 1 گھنٹے سے زائد کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول پیش کی گئی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر راجہ پرویز اشرف کر رہے تھے ، انہوں نے نومنتخب ارکان سےحلف لیا ، جس کے بعد تمام ارکان نے رجسٹر پردستخط کیے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ قومی اسمبلی ایوان 336 ارکان پرمشتمل تھا۔

Advertisement

قومی اسمبلی کے اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگائے گئے جبکہ لیگی اراکین کی جانب سے بھی نوازشریف کی آمد پر نعرے بازی کی گئی۔

لیگی ارکان نے ’شیر آیا، شیر آیا‘ کے نعرے لگائے، مہمانوں کی گیلری میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے مسلم لیگ ن و اتحادیوں اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل اور اتحادیوں کی طرف سے نامزد امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب خفیہ ووٹنگ سے کل بروز جمعہ ہو گا۔

مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کی طرف سے اسپیکر کے لیے سردار ایاز صادق جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ نامزد امیدوار ہیں جنہوں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔

پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل اوراتحادیوں کی طرف سے اسپیکر کے لیے عامر ڈوگر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے جنید اکبر نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ الیکشن 2024ء کے بعد نئی قانون ساز اسمبلی کی تشکیل کے لیے صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے فرانس کےسفیرکی ملاقات کا اعلامیہ جاری
شیرافضل مروت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے باہر
بلوچستان حکومت میں شامل جماعتوں کے اراکین کی ناراضی برقرار
لاہور اور پشاور کور میں فوجی اعزازات عطا کرنےکی تقریبات
وکلا کےجائز مطالبات کا احترام ہے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، قائدین کااتفاق
9 مئی کو ملکی دفاع  کمزورکرنے کی سازش کی گئی، عطا تارڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر