Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

2 اور 3 سال کیلئے وزارت عظمیٰ؛ پیپلزپارٹی نے ن لیگ کی پیشکش مسترد کردی

Now Reading:

2 اور 3 سال کیلئے وزارت عظمیٰ؛ پیپلزپارٹی نے ن لیگ کی پیشکش مسترد کردی
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی بول نیوز نے حاصل کرلی۔

مرکز میں پاور شیئرنگ فارمولے کی تشکیل کے لیے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان ڈیڈ لاک ہو گئی ہے۔

اجلاس میں ن لیگ کی جانب سے پیپلز پارٹی کو تین سال اور دو سال حکومت کرنے کا فارمولا پیش کیا گیا۔

ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو پیشکش کی کہ تین سال ہم حکومت کریں اور دو سال آپ کریں۔

پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی پیشکش مسترد کردی اور کہا کہ آپ کو میڈیٹ ملا ہے، آپ ہی پانچ سال حکومت کریں۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق پیر کو پھر سے دونوں سیاسی جماعتیں وفاق میں حکومت سازی کے لیے حمکت عملی کو حتمی شکل دیں گی۔

Advertisement

اس سے قبل اسلام آباد میں ن لیگ اور پی پی کی کمیٹیوں کے اجلاس کا اعلامیہ سامنے آیا تھا، جس کے مطابق آج کی میٹنگ میں دونوں اطراف کی تجاویز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں معاملات پر کافی پیشرفت ہوئی، فریقین نے معاملات کو حتمی شکل دینے اور مزید سفارشات کے لیے پیر کو دوبارہ بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ کمیٹی اراکین اس بات پر متفق ہیں کہ مضبوط جمہوری حکومت ہی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔

واضح رہے کہ مرکز میں پاور شیئرنگ فارمولے کی تشکیل کے معاملے پر ہونے والے اجلاس میں ن لیگ کی نمائندگی سینیٹر اسحاق ڈار، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق اور ملک محمد احمد خان نے کی۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، سعید غنی، ندیم افضل چن، نواب ثنا اللّٰہ زہری، شجاع خان اور سردار بہادر خان سیہڑ شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد پولیس
گندم درآمد کا معاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ آج متوقع
محسن نقوی کا ایف سی ہیڈ کوارٹر کا دورہ؛ یادگار شہداء پر حاضری
کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب قمر‘ آج چاند کے مدار میں پہنچے گا
مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کی متعدد تجاویز کا جائزہ اور منظوری، ای سی سی کا اعلامیہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر