Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے زیر نگرانی شجرکاری مہم کا آغاز

Now Reading:

جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے زیر نگرانی شجرکاری مہم کا آغاز

شجرکاری مہم

جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے زیر نگرانی شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا۔

جنوبی وزیرستان کی آب و ہوا اور زمین، جنگلات کی افزائش کے لیے انتہائی موزوں  ہے، جنوبی وزیرستان مِیں 95 ہزار ایکڑ رقبے پر جنگلات موجود ہیں۔

ماہرین جنگلات اور علاقہ مکینوں کی دیرینہ خواہش پر پاک فوج اور محکمہ جنگلات کے باہمی تعاون سے لدھا، کانی گرم، تیارزہ اور مکین میں شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا۔

پاک فوج کی مدد سے غیر مفید درختوں کی جگہ 120 ایکڑ رقبے پر چلغوزے کے 50 ہزار پودے لگانے کا آغاز کر دیا گیا۔

چلغوزے کے ایک ایکڑ جنگل سے سالانہ 10 لاکھ روپے تک کا معاشی فائدہ ہو سکتا ہے۔

Advertisement

شجرکاری مہم میں پاک فوج، مشران، لوکل گورنمنٹ، اساتذہ اور طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

زیتون کے جنگلات پر پاک فوج کی جانب سے 70 ہزار درختوں کی مفت پیوند کاری بھی کی جارہی ہے۔

جنگلات کی حفاظت اور لکڑی کی کٹائی کی روک تھام کے لیے بھی پاک فوج اور محکمہ جنگلات دن رات مصروف عمل ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے فرانس کےسفیرکی ملاقات کا اعلامیہ جاری
شیرافضل مروت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے باہر
بلوچستان حکومت میں شامل جماعتوں کے اراکین کی ناراضی برقرار
لاہور اور پشاور کور میں فوجی اعزازات عطا کرنےکی تقریبات
وکلا کےجائز مطالبات کا احترام ہے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، قائدین کااتفاق
9 مئی کو ملکی دفاع  کمزورکرنے کی سازش کی گئی، عطا تارڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر