Advertisement

مصباح الحق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ، وقاریو نس بولنگ کوچ مقرر

misbah waqar

مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور وقار یونس بولنگ کوچ مقرر ہوگئےہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 5 رکنی پینل نے ہیڈ کوچ کے لیے مصباح الحق اور بولنگ کوچ کے لیے وقار یونس کا نام تجویز کیا اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے دونوں کوچز کے ناموں کی منظوری دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے مطابق مصباح الحق اور وقار یونس کو تین سال کے لیے مقرر کیا گیا ہے جبکہ مصباح الحق تین سال تک سلیکشن کمیٹی کے سربراہ بھی ہوں گے۔

مصباح الحق اور وقار یونس کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ پہلی اسائنمنٹ سری لنکا کے خلاف سیریز ہو گی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے شروع ہو گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ  کے انتخاب کے لیے شامل 5 رکنی پینل میں وسیم خان، بازید خان، اسد علی خان، زاکر خان اور انتخاب عالم شامل تھے۔

مصباح الحق ہیڈ کوچ اور وقار یونس بولنگ کوچ بننے کی دوڑ میں شروع سے ہی سب سے مضبوط امیدوار تصور کیے جارہے تھے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے 9 اگست کو اشتہار جاری کیا تھا اور کہا گیا تھا کہ ہیڈ کوچ کے انتخاب کا عمل ستمبر کے آغاز میں مکمل کرلیا جائے گا تاکہ 27 ستمبر سے سری لنکا کے خلاف ہونے والی سیریز سے قبل نیاہیڈ کوچ چارج سنبھال سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version