Advertisement

کراچی ٹیسٹ میں کئی منفرد ریکارڈز پاکستان کے نام

پاکستان

پاکستان  میں 10 سال بعد ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں  فتح کے ساتھ نہ صرف سیریز پاکستان کے نام ہوئی بلکہ اس ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نےکئی منفرد  مجموعی  ا ور انفرادی ریکارڈز بھی  اپنے نام کیے۔

جہاں عابد علی اور شان مسعود نے پاکستان کے لیے ٹیسٹ  کی دوسری بڑی اوپننگ پارٹنر شپ کا ریکارڈ قائم کیا وہیں  عابد علی نے دومنفرد انفرادی ریکارڈز بھی اپنے نام کیے۔

عابد علی نے ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرکے کرکٹ کی تاریخ میں ون ڈے اور ٹیسٹ  ڈیبیو میں سنچری اسکور کرنے والے واحد مرد کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

اس کے علاوہ عابد علی اپنے کیریئر کے دوسرے ٹیسٹ میں بھی سنچری اسکور کر کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں سنچری  بنانے والے دنیا کے  آٹھویں  اور پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

عابد علی، شان مسعود، اظہر علی اور بابر اعظم نے سنچریز اسکور کر کے ایک اننگز میں ابتدائی چار بلے بازوں کی جانب سے سنچری اسکور کرنے کا  عالمی ریکارڈ بھی برابر بھی کردیا۔

Advertisement

پاکستان نے ٹیسٹ سیریز اپنےنام کرلی

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہے کہ جب کسی ٹیم کے چار ابتدائی بلے بازوں نے ایک ہی  اننگ میں سنچریزاسکور کیں۔

اس سے قبل 2007 میں  بھارت کے دنیش کارتک، وسیم جعفر،راہول ڈریوڈ اور سچن ٹنڈولکر نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگ میں سنچریز اسکور  کی تھیں۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ نے 5 وکٹیں حاصل کرکے کم عمر ترین فاسٹ بالر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

اس سے قبل 5 وکٹیں حاصل کرنے والےکم عمر ترین فاسٹ بالر کا اعزاز  بھی پاکستانی کھلاڑی محمد عامر کے پاس تھا ۔انہوں نے 2009 میں آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ 5 وکٹیں لینے سب سے  کم عمر بالر پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنر نسیم الغنی ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version