Advertisement

پی ایس ایل فائیو کا آفیشل گانا “تیار ہیں” ریلیز کردیا گیا

پی ایس ایل

پی ایس ایل فائیو کا آفیشل گانا “تیار ہیں” ریلیز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو کا آفیشل گانا “تیار ہیں” ریلیز ہو گیا جو بیک وقت تمام چینلز پر چلایا گیا۔

“تیار ہیں”  گانے کا بنیادی مقصد ایچ بی ایل، پی ایس ایل کے ملک میں انعقاد کو خوش آمدید کہنا ہیں۔

علی عظمت نے کہا کہ وہ ایچ بی ایل، پی ایس ایل فائیو کے دوران ملک میں موجود مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو شائقین کرکٹ سے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیمز میں جھومتا دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

Advertisement

پی ایس ایل کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

پی ایس ایل کا یہ گانا یوٹیوب چینل پر بھی دیکھا جاسکتا ہے اور اس کے علاوہ ایونٹ سے قبل اور میچز کے دوران وینیوز پر بھی گانا بجایا جاتا رہے گا۔

مہم کے تحت آفیشل ہیش ٹیک #HBLPSLV اور #TayyarHain ہیں کی ویڈیو پوسٹ کی جائے گی۔

یاد رہے کے اس “تیار ہیں” گانے میں پاکستان کے معروف راک گلوکار علی عظمت، فوک گلوکار عارف لوہار، “آواز “بینڈ سے شہرت پانے والے گلوکار ہارون رشید اور مشہور پاپ گلوکار عاصم اظہر نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

اس گانے کی ہدایتکاری معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان(ذلفی) اور کمال خان (لال کبوتر)نے کی ہے، اور اس گانے کی موسیقی اور دھن سننے والے کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں ضرور کامیاب رہے گی۔

 “تیار ہیں” گانے کی موسیقی میں تُنبا، چمٹا، رباب اور ہارمونیم سمیت کل 22 سازوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

Advertisement

اس گانے کی آفیشل ویڈیو میں قومی کرکٹ اسٹارز بابراعظم، حسن علی، رومان رئیس، سرفراز احمد، شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی بھی جلوہ گر ہوئے ہیں۔

علی عظمت نے پی ایس ایل فائیو کے اس گانے کے حوالے سےکہا کہ با صلاحیت فنکاروں کے ہمراہ اس آفیشل گانے کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔

فوک گلوکار عارف لوہار نے ایچ بی ایل ،پی ایس ایل فائیو کے آفیشل گانے  کا حصہ بننے پرخوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ یادگار لمحات انہیں زندگی بھر مسرور رکھیں گے۔

آواز “بینڈ سے شہرت پانے والے گلوکار ہارون رشید کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل، پی ایس ایل فائیو کا آفیشل گانا اور اس کی ویڈیوحقیقی معنوں میں پوری قوم کو یکجا کرکے بھرپور جوش و خروش کا احساس دلاتی ہے۔

 مشہور پاپ گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ وہ بھی ہر پاکستانی کی طرح کرکٹ کے ایک مداح ہیں اور وہ ایچ بی ایل، پی ایس ایل فائیو کے آفیشل گانےکی گلوکاری کرنے کو اپنے لیے ایک یادگار تجربہ سمجھتے ہیں۔

 آفیشل ترانے کے ہدایتکار معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان نے کہا کہ یہ گان ایچ بی ایل پی ایس ایل کے مکمل ایڈیشن کے ملک میں انعقاد کی تیاری کی عکاسی کرتا ہے۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ وہ خودکرکٹ کے مداح ہیں اور وہ لیگ کے پاکستان میں انعقاد پر بہت پرجوش ہیں۔

ذوالفقار جبار خان نے کہاکہ آج وہ فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ “تیار ہیں”۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کا آفیشل گانا “تیار ہیں” آج ریلیز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے اسکلز کیمپ کا انعقاد
ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بڑا استعفیٰ آگیا
اسامہ میر کو ڈراپ کرنے اور حسن علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ سامنے آگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version