تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو شکست، سیریز آسٹریلیا کے نام

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 97 رنز سےشکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں ڈیوڈ وارنر(57) اور کپتان ایرون فنچ (55) کی نصف سنچریز کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔
اسٹیو اسمتھ نے 30، مچل مارش نے 19 ، میتھیو ویڈ نے 10 اور ایشٹن اگر نے ایک رن بنایا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا، اینرچ نورٹجے،لنگی نگیدی،ڈوین پریٹوریس اور تبریز شمسی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں جنوبی افریقی بیٹنگ لائن آسٹریلوی بالرز کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 15.3 اوورز میں پوری ٹیم 96 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔وین ڈر ڈسن 24 اور ہنری کلاسن 22رنز بناکر نمایاں رہے۔
ان کے علاوہ ڈیوڈ ملر 15، ڈوین پریٹوریس11، کپتان کوئنٹن ڈی کوک، فاف ڈوپلیسی اور کگیسو ربادا5،5، اینرچ نورٹجے 2 اور وین بلجون 1 رن بناسکے ۔ لنگی نگیدی بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایشٹن اگر اور مچل اسٹارک نے 3،3، ایڈم زیمپا نے 2 جبکہ مچل مارش اور پیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مچل اسٹارک میچ کے بہترین کھلاڑی جبکہ ایرون فنچ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News