Advertisement

پی ایس ایل میچز میں اب تماشائی نہیں آئیں گے

پی ایس ایل

سندھ حکومت کا پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے حوالے سے برا فیصلہ ،پی ایس ایل کے میچز  اب تماشائیوں کے بغیر کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ  نے پی ایس ایل کے میچز کے حوالے سے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل سے کراچی میں  ہونے والے میچز میں  تماشائیوں کے گراؤنڈ میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ  صرف آج کے میج میں شائقین  ہوں گے، کل کے میچ میں شائقین کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ  کل  اور دیگر  میچز بنداسٹیڈیم  میں  ہوں گے،ہم ان حالات میں میچز  کروا رہے ہیں  اس سے زیادہ رسک نہیں لے سکتے۔

اس ضمن  میں وزیراعلیٰ سندھ نے  کمشنر  کراچی  کو ہدایت   کی ہے کہ وہ پی سی بی سے بات کر کے   فیصلے پر عملدرآمد کروائیں ۔

Advertisement

تمام غیر استعمال شدہ ٹکٹوں کی  واپسی پی سی بی کی ری فنڈ پالیسی کے تحت بذریعہ ٹی سی ایس مراکز اور آن لائن سروس کے ذریعے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ  پی  سی بی  نے کھلاڑیوں کو ہاتھ ملانے سے  اجتناب کی ہدایت کی ہے جبکہ  شائقین سے درخواست  کی ہے کہ وہ کھلاڑیوں کو آٹوگراف اور تصاویر کے لیے مت بلائیں۔

 پی سی بی نے ٹیموں سے بھی  عوامی سرگرمیاں محدود کرنے کی درخواست کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
Next Article
Exit mobile version