Advertisement

میکسویل، کیری نے یقینی شکست کو شکست دے دی، سیریز آسٹریلیا کے نام

میکسویل

آسٹریلیا نے تین ایک روزہ میچز کی  سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں انگلینڈ کو انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا  جو تباہ کن ثابت ہوا اور میچ کی ابتدائی دو گیندوں پر  ہی جیسن روئے اور جو روٹ پویلین لوٹ گئے۔

ابتدائی مشکلات کے باوجود جونی بیئر اسٹو  کے 112 رنز ، سیم بلنگز  کے 57 رنز اور کرس ووکس کے ناقابل شکست 53  رنز کی بدولت  انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 302 رنز بنالیے ۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور ایڈم زیمپا نے 3، 3 جبکہ پیٹ کمنز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ابتدائی 5 وکٹیں 73  رنز پر گنوانے کے بعد کسی کو یہ گمان نہیں تھا کہ آسٹریلیا  میچ جیت سکتا ہے تاہم گلین میکسویل اور ایلکس کیری نے چھٹی وکٹ کے لیے212 رنز کی پارٹنرشپ کرکےناممکن کو  ممکن کردکھایا۔

Advertisement

میکسویل نے 108  جبکہ کیری نے 106 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے مقررہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 2 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔

انگلینڈ  کی جانب سے کرس ووکس اور جو روٹ نے 2،2 جبکہ جوفرا آرچر اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ اور سیریز کے بہترین  کھلاڑی کے ایوارڈز  گلین میکسویل کے نام رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آسٹریلیا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان
سابق کرکٹر عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ بتادی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان
جنوبی افریقہ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version