Advertisement

شائقین کرکٹ کو گراؤنڈ میں جانے کی اجازت مل گئی

نیو زی لینڈ کرکٹ بورڈ نے شائقین   کرکٹ   کو لطف اندوز ہونے کے لیے گراؤنڈ میں  جانے کی اجازت  دے دی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے  دورہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دوران شائقین کرکٹ کو اسٹڈیم آنے کی اجازت ہوگی ۔

کرکٹ نیوزی لینڈ   کی جانب سے میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ  قومی کرکٹ ٹیم رواں سال کے آخر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز  کی سیریز کھیلے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔  دوسرا میچ 20 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 22 دسمبر کو شیڈول ہے۔

Advertisement

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر جبکہ   دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے 7 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال  مارچ اور اپریل میں کورونا وائرس کی وباء کے زور پکڑنے کے بعد شائقین کرکٹ کے گراؤنڈ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول منظر عام پر آگیا
محمد عامر کی ایک مرتبہ پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کی خواہش
اذلان شاہ کپ: پاکستان ٹیم کی ناقابل شکست کارکردگی برقرار
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا 
دورہ آئرلینڈ وانگلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی
نازک حصے پر گیند لگنے سے کھلاڑی جان کی بازی ہارگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version