پی سی بی کا پی ایس ایل 2021 کے ٹکٹس آن لائن فروخت کرنے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹ آن لائن فروخت کرنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کے لیے معروف ای ٹکٹنگ کمپنی’بک می ڈاٹ کام ‘سے معاہدہ ہوگیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ’بک می ڈاٹ کام ‘ کو پاکستان سپر لیگ 2021 کا آفیشل ٹکٹنگ پارٹنر مقرر کردیا ہے۔
ایونٹ 20 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔
این سی او سی کی اجازت کے بعد لیگ کےچھٹے ایڈیشن میں 20 فیصد تماشائیوں کو شرکت کی اجازت ہے۔ جس کے مطابق کراچی میں 7500 لاہور میں 5500 شائقین اسٹیڈیم میں جاکر میچ دیکھ سکیں گے۔
کرکٹ فینز ان میچز میں شرکت کے لیے اپنی ٹکٹیں بک می ڈاٹ پی کے سے خرید سکیں گے۔ بک می ڈاٹ پی کے میں روپے کی منتقلی جاز کیش یا ایزی پیسہ سے کی جاسکے گی۔
ٹکٹوں کی قیمتوں سمیت مزید تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News