پی ایس ایل 2021، ٹکٹوں کی واپسی کا شیڈول جاری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے ملتوی ہونے کے بعد ٹکٹوں کی واپسی کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ای او بک می ڈاٹ پی کے فیضان اسلم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے ملتوی ہونے کے بعد ٹکٹوں کی واپسی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
فیضان اسلم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی فروخت میں کیش کا استعمال بالکل نہیں کیا گیا۔ شائقین کو جیسے موبائل پر ٹکٹیں ملیں تھیں اسی طرح پیسے بھی واپس ملیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شائقین نے جس ذریعے سے ادائیگی کی اسی ذریعے سے واپسی ہو گی۔ ہماری کمپنی جلد از جلد شائقین کو ان کی رقم کی ادائیگی کر دے گی۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب پی ایس ایل کا چھٹا سیزن ملتوی کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

