Advertisement

پی ایس ایل 7 کا سپلیمنٹری اور ریپلیسمنٹ ڈرافٹ مکمل

پاکستان سپر لیگ کی تمام چھ فرنچائزز نے ساتویں ایڈیشن کے سپلیمنٹری اور ریپلیسمنٹ ڈرافٹ میں موجود اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرافٹ میں پہلی سپلیمنٹری پک پانچویں ایڈیشن کی چیمپئن کراچی کنگز کو ملی، جس نے پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر برائے 2021 کا ایوارڈ جیتنے والے خیبر پختونخواہ کے صاحبزادہ فرحان کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔

دوسری پک میں لاہور قلندرز نے فاسٹ بالر محمد عمران رندھاوا کو منتخب کرلیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے فاسٹ بالر موسیٰ خان، ملتان سلطانز نے انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی جبکہ پشاور زلمی نے محمد عمر کو منتخب کیا۔

دوسرا راؤنڈ ریورس آرڈر کے بعد ہوا جہاں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے رضوان حسین کا چناؤ کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے غلام مدثر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ظاہر خان ،لاہور قلندرز نے عاکف جاوید اور کراچی کنگز نے جارڈن تھامپسن کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

ہر فرنچائز کو دو سپلیمنٹری پک میں زیادہ سے زیادہ ایک غیر ملکی کرکٹر کو منتخب کرنے کی اجازت تھی۔

ریپلیسمنٹ ڈرافٹ میں ملتان سلطانز نے اوڈین اسمتھ کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر جانسن چارلس کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں  منتخب کیا۔

Advertisement

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نوین  الحق کی جگہ لیوک ووڈ (سلور کیٹگری)، جیمز ونس کی جگہ ول سمیڈ،   جیسن رائے کی جگہ شمرون ہیٹمائر اور افغانستان کے نور احمد کی جگہ علی عمران کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔

کراچی کنگز نے انجری کی وجہ سے  عدم دستیابی پر ٹام ایبل کی جگہ اویشکا فرنینڈو کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا ہے جبکہ قومی انڈر 19 ٹیم کے کپتان قاسم اکرم کی جگہ اسپنر محمد طحہٰ خان کو بھی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

قاسم اکرم آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے  قومی انڈر 19 اسکواڈ میں شامل ذیشان ضمیر کی جگہ محمد حریرہ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

محمد حریرہ نے اپنے ڈیبیو فرسٹ کلاس سیزن میں شاندار ٹرپل سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ قائد اعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بھی بنائے تھے۔

ابتدائی چند میچز کے لیے انگلش وکٹ کیپر بیٹر فل سالٹ کی عدم دستیابی نے بین ڈنک کو دوبارہ لاہور قلندرز کا حصہ بنادیا ہے۔

Advertisement

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی ایک ایک سپلیمنٹری پک محفوظ رکھی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے علاوہ باقی پانچوں فرنچائزز نے متبادل راؤنڈ میں اپنی پک محفوظ کر لی ہے۔

پک کیے گئے کھلاڑی:

اسلام آباد یونائیٹڈ (سپلیمنٹری راؤنڈ ):

موسیٰ خان  ، ظاہر خان

اسلام آباد یونائیٹڈ (ریپلیسمنٹ راؤنڈ):

محمد حریرہ

Advertisement

کراچی کنگز (سپلیمنٹری راؤنڈ ):

صاحبزادہ فرحان ، جارڈن تھامپسن

کراچی کنگز (ریپلیسمنٹ راؤنڈ):

اویشکا فرنینڈو، محمد طحہٰ خان

لاہور قلندرز (سپلیمنٹری راؤنڈ ):

 محمد عمران رندھاوا، عاکف جاوید

Advertisement

لاہور قلندرز (ریپلیسمنٹ راؤنڈ):

بین ڈنک

ملتان سلطانز (سپلیمنٹری راؤنڈ ):

ڈیوڈ ولی (ڈائمنڈ)، رضوان حسین

ملتان سلطانز (ریپلیسمنٹ راؤنڈ):

جانسن چارلس (ڈائمنڈ)

Advertisement

پشاور زلمی (سپلیمنٹری راؤنڈ ):

 محمد عمر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (سپلیمنٹری راؤنڈ ):

 غلام مدثر (ایمرجنگ)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (ریپلیسمنٹ راؤنڈ):

لیوک ووڈ، ول سمیڈ، شیمرون ہیٹمائر، علی عمران (سلور)

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version