Advertisement

کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

ارشد ندیم

ارشد ندیم

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں جولین تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم جولین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے،  پاکستانی ایتھلیٹ نے اپنی پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی۔

جویلین تھرو کے فائنل میں ارشد ندیم بھرپور ایکشن میں دکھائی دیئے اور پہلی باری میں ہی 86.81 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی۔

فائنل میچ میں ارشد ندیم کی دوسری باری ضائع ہوگئی جبکہ اس دوران بھی پاکستانی ایتھلیٹ 86.81 کی تھرو کے ساتھ سرفہرست رہے۔

ارشد ندیم کی 90.18 میٹر تھرو کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

Advertisement

ارشد ندیم کے کیریئر کی یہ بہترین تھرو تھی اس سے قبل ارشد ندیم کی بہترین تھرو 86.38 میٹر تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان نے 1966 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔

ارشد ندیم کے گھر میں جشن کا سماں

گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے گھر میں جشن کا سماں چھایا ہوا ہے۔

اہل خانہ کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئی اور خوشی میں بھنگڑے ڈالے گئے، ارشد ندیم کے اہل خانہ خوشی سے نہال ہو گئے۔

ارشد ندیم کی بول نیوز سے گفتگو

Advertisement

پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم نے برمنگھم میں بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اس وقت بھی جاگ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے گھر سے بتایا ہے کہ پوری پاکستانی قوم آپ کے لئے جاگ کر دعا کر رہی ہے، مجھے کہا گیا آپ نے ہمت نہیں ہارنی پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتنا ہے، 14 اگست بھی آرہی ہے ہم ان میڈلز کے ساتھ جشن منائیں گے۔

’پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرینگے‘

ارشد ندیم نے کہا کہ ایتھلیٹ میں پاکستان کا یہ پہلا میڈل ہے، آگے جتنے کی ایونٹ آرہے ہیں بھرپور تیاری سے اس میں حصہ لوں گا۔

پاکستانی ایتھلیٹ نے مزید کہا کہ ابھی کچھ انجری ہے جس پر ڈاکٹر اور پوری ٹیم کام کررہی ہے، انشااللہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا ستارہ محمد نعمان حکومتی توجہ کا منتظر
افغانستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
آسٹریلیا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان
Next Article
Exit mobile version