Advertisement

پنڈی ٹیسٹ؛ صدر عارف علوی پہلے دن کا میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے

پنڈی ٹیسٹ؛ صدر عارف علوی پہلے دن کا میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے

پنڈی ٹیسٹ؛ صدر عارف علوی پہلے دن کا میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز آج سے ہوگیا ہے جس کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے جس میں انگلینڈ کے بلے بازوں نے شاندار آغاز فراہم کیا ہے۔

بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور اننگز میں بلے بازوں نے پہلے ہی اوورز سے باؤنڈریز لگانا شروع کردیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے

انگلینڈ نے 71 اوورز کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 462 رنز اسکور کرلیے ہیں جب کہ پہلے دن کے کھیل کے اختتام میں اب بھی 18 اوورز باقی ہیں۔

اس موقع پر پاکستان کے صدر عارف علوی بھی پہلے دن کا میچ دیکھنے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں جن کا استقبال چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے صدر عارف علی اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر انگلینڈ ٹیم کی جارحانہ بیٹنگ سے متاثر

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا دوسرا ٹیسٹ 9 تا 13 دسمبر ملتان جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ کراچی میں 17 تا 21 دسمبر کے دوران کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر کھلاڑیوں کے لیے انعام کا اعلان
باکسر عامر خان کو پاک فوج نے ایک دن کے لئے اعزازی کیپٹن کے رینکس لگادیے
دورہ انگلینڈ و آئرلینڈ: قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا اعلان کردیا 
پاکستان کرکٹ بورڈ سے بڑا استعفیٰ آگیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے اسکلز کیمپ کا انعقاد
Next Article
Exit mobile version