
بطور ہیڈکوچ میرا کام کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہے، سلیکشن نہیں؛ جیسن گلیپسی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے اپنا کردار واضح کرتے ہوئے خود کو سلیکشن کے فیصلوں سے دور کردیا۔ پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی کا کہنا ہے ’’پی سی بی نے پہلے ٹیسٹ کے بعد فیصلہ کیا کہ ایک نیا سلیکشن پینل بنایا جائے گا اور وہ فیصلے کریں گے جب کہ میں اس فیصلہ سازی میں شامل نہیں تھا‘‘۔







