
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
غزہ میں جاری خونریزی روکنے کی ایک نئی کوشش کے تحت حماس کا اعلیٰ سطحی وفد مصری ساحلی شہر شرم الشیخ پہنچ گیا ہے، جہاں اسرائیلی وفد بھی بلواسطہ مذاکرات کے لیے موجود ہے۔ مذاکرات کی نگرانی مصر اور قطر کر رہے ہیں، جب کہ امریکہ بھی پس پردہ کردار ادا کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان یہ بات چیت اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں







