واٹس ایپ کے ڈارک موڈ فیچر میں ایک اور آپشن اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے ڈارک موڈ فیچر میں ڈارک سولڈ وال پیپرز کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے واٹس ایپ میں ڈارک موڈ فیچر کو متعارف کروانے کا وعدہ 2018 میں کی اگیا تھا جسے اب پورا بھی کردیا گیا ہے۔
سال 2020 میں لایا واٹس ایپ 5 نئے فیچرز
اس اپ ڈیٹ سے صارفین چیٹ وال پیپرز میں 6 نئے ڈارک رنگوں کو وال پیپر کے طور پر استعمال کرسکیں گے۔
اس سے قبل ڈارک موڈ کو یوٹیوب، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور میسنجر سمیت متعدد اپلیکشنز میں پیش کیا جاچکا ہے۔
یاد رہے کہ اس نئے اضافے سے ڈارک موڈ کو زیادہ بہتر بنانے میں مدد مل سکے گی کیونکہ اگر ڈارک موڈ کے ساتھ ہلکے رنگوں کے وال پیپر ان ایبل ہوں تو اسکرین کی روشنی برائٹ ہی رہتی ہے اور ڈارک تھیم کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
کیونکہ گہرے رنگوں کے وال پیپرز سے ڈارک موڈ میں واٹس ایپ چیٹس زیادہ بہتر نظر آئیں گی۔
فلحال یہ فیچر اب بھی تمام صارفین کو دستیاب ہے مگر اس میں یہ نئے 6 گہرے رنگ موجود نہیں ہے۔
اس فیچر کی بدولت صارفین کو لائٹ یا ڈارک تھیم کو منتخب کرنے کا موقع ملے گا۔
واضح رہے کہ یہ آپشن بیٹا ورڑن استعمال کرنے والے صارفین سیٹنگز میں جاکر چیٹس اور وہاں تھیمز میں دیکھ سکتے ہیں لیکن استعمال کرنے کے لیے اینڈرائیڈ صارفین کو واٹس ایپ کا نیا بیٹا ورژن (2.20.13) درکار ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News