Advertisement

امریکا سیاہ فام کی ہلاکت پر ٹوئٹر اور فیس بک بھی احتجاج میں شامل

فیس بک

امریکا میں پولیس کی حراست میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس احتجاج میں  فیس بک اور ٹوئٹرسمیت کئی کمپنیاں بھی شریک ہو گئی ہیں۔

فیس بک نے سیاہ فام شہریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئی اپنا لوگو سیاہ کر دیا ہے جبکہ کمپنی کے بانی نے اس حوالے سے ایک طویل مضمون بھی تحریر کیا ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے اپنی طویل پوسٹ شئیرکرتےہوئے کہا کہ ’ہم سیاہ فارم کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان تمام کے ساتھ بھی جو  انصاف کیلئے کام کر رہے ہیں جارج فلوئیڈ، بریونا ٹیلر،  احمود آربیری اور دیگر افراد کے نام کبھی فراموش نہیں کیے جائیں گے‘۔

مارک زکر برگ نے کہا ’میں جانتا ہوں کہ اس لڑائی میں مدد کیلئے فیس بک پلیٹ فارم کو سیاہ فام لوگوں کی برابری اور تحفظ کیلئے مزید اقدام کرنے کی ضرورت ہے‘۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ’میں  شکرگزار ہوں کہ ڈارنیلا فرازیر نے جارج فلوئیڈ کے قتل کی ویڈیو فیس بک پر پوسٹ کی تھی کیونکہ ہم سب کو یہ دیکھنے کی ضرورت ہے، ہمیں جارج فلوئیڈ کا نام جاننے کی ضرورت ہے تاہم یہ واضح ہوگیا ہے کہ فیس بک کو لوگوں کو محفوظ رکھنے کیلئے مزید کام کرنا اور یہ یقینی بنانا ہے کہ ہمارا نظام تعصب کو بڑھاوا نہیں دیتا‘۔

مارک زکربرگ نے امداد کا  اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’انصاف کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کو فنڈز کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ہم ایک کروڑ ڈالر  کی امداد پیش کرتے ہیں‘۔

فیس بک کے بانی کا کہنا تھا کہ ’ہم اس کام کو آگے بڑھائیں اور یہ سامنے آگیا ہے کہ ابھی ہمیں بہت سے ا اقدامات کرنے کی ضرورت ہے‘۔

 دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھی احتجاج میں شریک ہوتے ہوئے  اپنے  آفیشل اکاونٹ  کا لوگو  کرلیا ہے ۔

https://twitter.com/TwitterTogether/status/1266173332140904449?s=20

لوگو سیاہ ہونے کے علاوہ سوشل میڈیا پر#blacklivesmatter  بھی ٹرینڈ کر رہا ہے اس ہیش ٹیگ کے ذریعے  بھی جارج فلوئیڈ کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Advertisement

وا ضح رہے کہ 25 مئی کو منیسوٹا میں امریکی پولیس کے تشدد سے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ ہلاک ہوگیا تھا۔ اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

 امریکی پولیس نے ہلاکت میں ملوث 4 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا ہے تاہم مظاہرین ان پر قتل کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مارک زکربرگ کو بڑا دھچکا لگ گیا
موبائل فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی؛ کونسا ماڈل کتنا سستا ہوا؟
یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
Next Article
Exit mobile version