Advertisement

وزیراعظم کا شریف برادران کی والدہ کے انتقال پراظہار افسوس

پیڑول

وزیراعظم عمران خان نے شریف برادران کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے۔

واضح رہےکہ شریف برادران کی والدہ شمیم بیگم آج انتقال کر گئیں جولندن میں اپنے بیٹے میاں نواز شریف کے پاس رہائش پذیر تھی۔

ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ شمیم اختر کی میت پاکستان لانے یا نہ لانے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال کی خبر کی تصدیق مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان کے ذریعے کی ۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی والدہ کی طبیعت گزشتہ ایک ماہ سے ہی خراب تھی لیکن گزشتہ چند روز سے ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب تھی۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماؤں نے نواز شریف سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version