چین کی فضا چیرتے رنگ بکھیرتے ہیلی کاپٹرز کے شاندار کرتب

چین میں ہیلی کاپٹر ایکسپو کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں 18 ملکوں کی 415 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں ہیلی کاپٹروں کے کرتب نے فضا میں رنگ بکھیر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق چین کے شہر تیانجن میں ہیلی کاپٹروں کی4 روزہ نمائش کا آغاز ہوگیا ہے، پہلے روز چین کے مختلف ہیلی کاپٹروں نے ایئر شو میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ نمائش میں خصوصی اہمیت کے حامل مختلف ہیلی کاپٹروں کے فضائی کرتبوں کوحاضرین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔
فضاوں کا سینہ چیرتے ہواوں میں رقص کرتے یہ ہیلی کاپٹرز نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کا منہ بولتا ثبوت تھے بلکہ ان پر مکمل کنٹرول پر پائلیٹوں نے بھی خوب داد وصول کی۔
نمائش میں چین کے زیڈ 20،زیڈ 10 اور ملٹری ہیلی کاپٹر زیڈ 19بھی رکھے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News