Advertisement

تائیوان میں پل ٹوٹ کر سمندر میں گرگیا، متعدد زخمی

Taiwan bridge

تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں ایک بہت بڑا محرابی پل ٹوٹ کر سمندر میں گر گیا۔ واقعے کے نتیجے میں کم از کم دس افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کے خدشے کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تائی پے میں ایک بہت بڑا محرابی پل ٹوٹ کر سمندر میں گر گیا۔ پل کا ملبہ نیچے سمندری پانی میں موجود کئی کشتیوں پر گرا اور حکام کے مطابق کئی افراد لاپتہ بھی ہوگئے ہیں۔
لاپتہ افراد اور ممکنہ طور ہر ہلاک ہو جانے والے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
جن میں ملکی ایئر فورس کا ایک ہیلی کاپٹر اور فوج اور بحریہ کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
ملکی بحریہ کے غوطہ خور اس پل کے انہدام کے باعث ممکنہ طور پر سمندر میں ڈوب جانے والے افراد کی تلاش بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Advertisement
اطلاعات کے مطابق پل کے ملبے کی زد میں آنے والی کشتیوں میں ماہی گیروں کی کئی کشتیاں بھی شامل ہیں اور ممکنہ طور پر ایسی ہی ایک کشتی پر سوار کم از کم چھ افراد ابھی تک اس میں پھنسے ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ جو لوگ زخمی ہوئے ہیں انہوں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ واقعہ نان فان گاؤ کے قریب پیش آیا، جو تائیوان کے بحرالکاہل سے ملنے والے ساحلی علاقے کا ایک چھوٹا سا گاؤں ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ محرابی پل اس لیے تعمیر کیا گیا تھا کہ اس سے پہلے اسی جگہ پر بنا ایک پل بہت نیچا تھا اور اس کی وجہ سے ماہی گیروں کی کشتیوں کو اس پرانے پل کے نیچے سے گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ یہ پل 18 میٹر یا تقریباﹰ 60 فٹ بلند تھا۔ اس پل کی خاص بات یہ بھی تھی کہ یہ پوری دنیا میں آج تک بنائے گئے صرف دو سنگل آرچ کیبل سٹیل پلوں میں سے ایک تھا۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version