
تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں ایک بہت بڑا محرابی پل ٹوٹ کر سمندر میں گر گیا۔ واقعے کے نتیجے میں کم از کم دس افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کے خدشے کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تائی پے میں ایک بہت بڑا محرابی پل ٹوٹ کر سمندر میں گر گیا۔ پل کا ملبہ نیچے سمندری پانی میں موجود کئی کشتیوں پر گرا اور حکام کے مطابق کئی افراد لاپتہ بھی ہوگئے ہیں۔
لاپتہ افراد اور ممکنہ طور ہر ہلاک ہو جانے والے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
جن میں ملکی ایئر فورس کا ایک ہیلی کاپٹر اور فوج اور بحریہ کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
ملکی بحریہ کے غوطہ خور اس پل کے انہدام کے باعث ممکنہ طور پر سمندر میں ڈوب جانے والے افراد کی تلاش بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ جو لوگ زخمی ہوئے ہیں انہوں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ واقعہ نان فان گاؤ کے قریب پیش آیا، جو تائیوان کے بحرالکاہل سے ملنے والے ساحلی علاقے کا ایک چھوٹا سا گاؤں ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ محرابی پل اس لیے تعمیر کیا گیا تھا کہ اس سے پہلے اسی جگہ پر بنا ایک پل بہت نیچا تھا اور اس کی وجہ سے ماہی گیروں کی کشتیوں کو اس پرانے پل کے نیچے سے گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ یہ پل 18 میٹر یا تقریباﹰ 60 فٹ بلند تھا۔ اس پل کی خاص بات یہ بھی تھی کہ یہ پوری دنیا میں آج تک بنائے گئے صرف دو سنگل آرچ کیبل سٹیل پلوں میں سے ایک تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News